بھارتی فوج کی جارحیت کے باعث بند وادی نیلم کو سیاحوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا

منگل 18 جولائی 2017 21:13

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2017ء) بھارتی فوج کی جارحیت کے باعث سیاحوں کیآمداد رفت کیلئے بند کی گئی جنت نظیر وادی نیلم کو سیاحوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا‘ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وادی نیلم کے پرفضاء مقام کو 16 جولائی کو بھارتی فوج کی جانب سے پاک فوج کی جیپ کو نشانہ بنانے کے بعد وادی کو سیاحت کیلئے بند کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجہ میں جیپ میں سوار پاک فوج کے چار فوجی شہید اور دو زخمی ہوگئے تھے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وادی نیلم میں مکمل طور پر امن و امان اور موسم خوشگوار ہے سیاح وادی کے پر فضاء مقامات کو دیکھنے کیلئے وادی نیلم کا رخ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :