حریت رہنمائوں کی بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بزرگ شہری کے قتل کی شدید مذمت

بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہیں، کشمیری عوام کو فوجی طاقت کے زور سے جتنا دبانے کی کوشش کی جائیگی وہ اتنا ہی ظلم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ڈٹ جائیںگے،محمد یوسف نقاش، محمد اقبال میر

بدھ 19 جولائی 2017 17:40

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیرمیںحریت رہنمائوں محمد یوسف نقا ش اور محمد اقبال میر نے بیج بہاڑہ میںبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بزرگ شہری محمدعبد الله گنائی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فورسز علاقے میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہیں ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوںنے سرینگر میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہاکہ بھارت نے اپنے فوجیوں کو نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت کی یہ سوچ سراسر غلط ہے کہ کشمیریوں پر ظلم و تشدد ، قتل عام اور گرفتاریوں کے ذریعے ان کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبایا جاسکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام کو فوجی طاقت کے زور سے جتنا دبانے کی کوشش کی جائے گی وہ اتنا ہی ظلم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ڈٹ جائیںگے۔

(جاری ہے)

حریت رہنمائوںنے کہا کہ بھارتی حکومت کنٹرول لائن پر جنگی ماحول پیدا کرکے پورے جنوبی ایشیا میںعدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا آج تک جنگ سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا ہے بلکہ اب جوہری جنگ سے خطے کے کروڑوںلوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں پڑنے کا احتمال ہے۔انہوںنے نوگام میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے نوجوانوں کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ ادھر اسلامک پولیٹکل پارٹی کے ایک وفد نے بلبل نوگام میں شہید جوانوں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ وفد میں شوکت احمد خان ، محمد ایوب ڈار اور ضلع صدر اسلام آباد او رئیس احمد شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :