بھارت امریکہ یا چین جیسے کسی تیسرے فریق کو کشمیر پر ثالثی کی دعوت دے، فاروق عبداللہ

جمعہ 21 جولائی 2017 18:35

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت کو امریکہ اور چین جیسے کسی تیسرے فریق کو تنازعہ کشمیر پر ثالثی کی دعوت دینی چاہیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے نئی دلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت ہی ایک واحد راستہ ہے جبکہ بھارت کے دنیا میںکئی دوست ہیںجنہیں ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے کہا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر حل کرنا چاہتے ہیں جبکہ چین بھی کہتا ہے کہ وہ کشمیر پر ثالثی کے لیے تیار ہے لہذ ا کسی ایک سے رابطہ کرنا چاہیے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر بھارت چین کے ساتھ بات کرنا چاہتا ہے او جنگ کا خواہاں نہیں ہے تو پھر وہ پاکستان کے ساتھ بھی تو بات کر سکتا ہے۔ انہوںنے سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے ایک بیان، کہ دوست تبدیل کیے جاسکتے ہیں لیکن ہمسائیہ نہیں، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تکبر اور ہٹ دھرمی کسی قوم کی ترقی نہیں کرنے دیتیں۔ فاروق عبداللہ نے مقبوضہ علاقے میں جاری تنائو پرشدید تشویش کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :