اقوام متحدہ اپنی قراردادو ں پر عملدرآمد کرائے‘ شبیر بخاری

بھارت آئے روز کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرکہ انسانی حقوق پامال کررہا ہے

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:07

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل جموں وکشمیر سید شبیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بھارت آئے روز کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرکہ نہ صرف انسانی حقوق پامال کررہا ہے بلکہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔عالمی برادری بھارت کے مظالم کانوٹس لے۔ شہدائے کشمیر کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔

شہداء کی قربانیوں کے صلہ میں کشمیرآزد ہوگا۔ کشمیری اپنے حق کیلئے برسر پیکار ہیں۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادو ں پر عملدرآمد کرائے ۔ آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم عوامی فلاح وبہبود کیساتھ ساتھ تحریک آزادی کیلئے بہترین طریقے سے کام کررہے ہیں۔ حکومت کے اقدامات سے ریاست کے اداروں میں بہتری آئی گی۔ جس کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل جموں وکشمیر سید شبیر حسین بخاری نے مزید کہا کہ کشمیر ی عوام اپنے تسلیم شدہ حق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ انشاء اللہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لانے والی ہیں۔ بھارت عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہا ہے۔ جس میں وہ کامیاب نہیں ہو گا۔ کشمیر میں تحریک آزادی اب اپنے عروج پر ہے۔ بھارت تمام حربوں کے باوجود اسے دبانے میں ناکام رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :