مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کابیروہ میں مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال ، متعد د افراد زخمی

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:01

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بڈگام کے علاقے بیروہ میں احتجاجی مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مظاہرین بھارتی فورسز کے ہاتھوں گزشتہ روز ایک نوجوان کی شہادت کے بعد آج مزار شہداء کی طرف مارچ کی کوشش کررہے تھے اور بھارتی فورسز نے انہیں روکنے کے لیے آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ زخمیوں میں سے ایک نوجوان محمد یوسف کی حالت تشویشناک ہے جس کو علاج کے لیے سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔ محمد یوسف کے سرپر آنسو گیس کا شل لگا ہے۔

متعلقہ عنوان :