حکومت آزاد کشمیر نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی تو وہ کل کی جگہ آج جائینگے، بیرسٹر سلطان

نواز شریف نے آزاد کشمیر میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت قائم کر کے تقسیم کشمیر پر مہر لگانے کی کوشش کی، سابق وزیراعظم

پیر 24 جولائی 2017 23:15

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) سابق وزیر اعظم و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر نے اگر بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی تو وہ کل کی جگہ آج جائینگے۔نواز شریف نے آزاد کشمیر میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت قائم کر کے تقسیم کشمیر پر مہر لگانے کی کوشش کی۔

جس کو ہم نے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ہم سمجھ رہے تھے کہ نواز شریف اکیلا ہی کرپٹ ہے لیکن وقت اور حالات نے ثابت کیا کہ وہ تین نسلوں سے کرپٹ چلے آ رہے ہیں ۔نواز شریف کا جانا وقت اور حالات کی ضرورت ہے ۔نواز ،مودی گٹھ جوڑ ،نواز شریف کو کرپشن سے بچانے کے لیے سیز فائر لائن آئے روز فائرنگ کروا کر یہ تاثر کروانا چاہتے ہیں کہ ملک میں اس وقت سیکورٹی ریسک ہے کوئی فیصلہ نہ کیا جائے لیکن نواز شریف جان لے کے اُس کو جانا ہی ہے بہتر ہے کہ وہ باعزت طریقے سے استعفیٰ دے کر گھر چلا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے بیس بگلہ کے مقام پرعظیم الشان جلسہ عام سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ورکر کنونشن کی صدارت وسطی باغ کے رہنماء راجہ عبد القدیر نے کی ۔کنونشن سے سابق امیدوار اسمبلی حلقہ وسطی باغ راجہ خورشید احمد ،راجہ منصور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ،راجہ وقاص نسیم ،بشارت بادشاہ ،شیخ محمد مقصود ،راجہ مسعود الرحمن،سردار طاہر اکبر ،راجہ ہارون ایڈووکیٹ،سردار اسلم سدوزئی ،چوہدری ممتازحسین ،سبیل چغتائی ،ڈاکٹر ماجد ،راجہ واجد نور ،راجہ امتیاز ایڈووکیٹ ۔

راجہ ذوالفقار ،مولانا شاہد انقلابی ،راجہ قدیر ،راجہ عنایت ،ڈاکٹر ضیاء الرحمن اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود اور کرنل نسیم راجہ کے فرزند راجہ وقاص نسیم کو و سینکڑوں گاڑیوں ،موٹر سائیکلوںکی شکل میں جلسہ گاہ لایا گیا ۔مین بازار سے بیرسٹر سلطان محمود کو کندوں پر اٹھا کر اور گھوڑوں کے رکس میں پنڈال لایا گیا ۔اس موقع پر انہوں نے یادگار شہداء بیس بگلہ کا افتتاح کیا ۔

بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ پاکستان میں وزیر خارجہ نہ ہونے کی وجہ سے میں خودہی یہ ذمہ داری کشمیر کے وسیع تر مفاد میں نبھا رہا ہوں میں اور کشمیری عوام مودی اور اسکے یار کا دنیا بھر میں پیچھا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ مودی اقوام متحدہ میں جائے گا میں اقوام متحدہ کے سامنے بھی احتجاج کرونگا مودی کشمیر یوں کو رائے شماری دے ورنہ اسکے بچنے کے کوئی چانس نہیں ہیں ۔

وسطی با غ کے عوام نے کرنل نسیم (مرحوم )کا ساتھ نبھایا ہے میں انہیں تنہا نہیں چھوڑوں گا ۔انہوںنے پارٹی میں شمولیت کی قمر الزمان کی باتیں جھوٹی ہیں میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا یہ سب مفروزے ہیں میں کارکنوں کی مشاورت کے سوا کوئی فیصلہ نہیں کرونگا میرے لیے پہلے کارکن ہیں ۔انہوںنے کہا کہ راجہ عبد القدیر تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں تحریک آزاد کشمیر کے لیے دنیا بھر میں میرے ساتھ قدم با قدم ہیں وسطی باغ کے عوام کیلئے راجہ عبد القدیر کی بڑی خدمات ہیں کارکن انکا ساتھ دیں ۔

اس موقع پر صدر تقریب راجہ عبد القدیر نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کشمیر عوام کے وزیر خارجہ ہیں انہوںنے ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کی بیرسٹر سلطان محمود آزاد کشمیر کے واحد لیڈر ہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں انکی بات سنی جاتی ہے ۔۔راٹھور