حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے ضلع صوابی میں پچاس فیصد تمباکو فصل تباہ ہو چکی ہے، لیاقت علی خان

ضلعی ناظم صوابی امیر رحمان نے ضلع کو آفت زدہ قرار دے کر کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کریں، مرکزی چیئرمین پاکستان ٹوبیکو ورکرز ایسوسی ایشن

منگل 25 جولائی 2017 20:29

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے ضلع صوابی میں سات افراد جاں بحق جبکہ ضلع بھر کے پچاس فیصد تمباکو فصل تباہ ہو چکی ہے اور کاشتکار اور ضلعی ناظم صوابی امیر رحمان نے ضلع کو آفت زدہ قر ار دینے کا مطالبہ اس سلسلے میں مقامی ہوٹل میں ٹوبیکو گرورز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیرمین لیاقت علی خان این وائی یو کے رہنما شاہداللہ خان یوسفزئی محمد علی ڈاگی وال،سابق صوبائی وزیر اول شیر خان ایڈوکیٹ ،تحصیل ناظم حاجی ملک غلام حقانی،ڈسٹرکٹ کونسلر حاجی حیات اللہ خمینی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے تحصیل رزڑ کے بارہ ہزار ایکڑ پر کھڑی تمباکو کی فصلیں تباہ ہوچکی ہے اور ذیادہ نقصان ڈاگئی،یارحسین،دوبیان،سردچینہ،یعقوبی اور سوڈھیر ہوچکا ہے،جس سے ایک سو بیس ارب روپے سے ذیادہ کی فصلیں تباہ ہوگئی انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع صوابی کی حالیہ بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے ضلعے کو آفت زدہ قرار دیا جائے تاکہ ذمینداروں کی داد رسی ہوسکے انہوں نے کہا کہ تمباکو کو صوبائی فصل قرار دیا جائے اور ذمینداروں کو ٹوبیکو بورڈ کے ممبران بنایا جائے،انہوں نے پرچیز کمپنیوں پرزور دیا کہ رجیکشن کا عمل فوری بند کیا جائے اور سرپلس کا ڈرامہ ختم کیا جائے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر فوری مسئلہ حل نہ ہوا تو صوبائی اسمبلی کے سامنے تمباکو اور اہنے آپ کو آگ لگا دینگے،کیونکہ یہ اتنی قیمتی فصل ہے جس پر ہم مرکز کو فی کلو تیرا سو روپے اور صوبائی حکومت کو کروڑوں کاٹیکس دیتے ہیں لیکن کاشتکاروں کا حالتزار دیکھنے کے قابل ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :