پاکستانی فوج نے راجوڑی سیکٹر میں بھارتی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ‘ ‘ بھارت کا الزام

پیر 31 جولائی 2017 21:05

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2017ء) بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے راجوری سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بھارتی میڈیا کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجوڑی شاہد اقبان چودھری نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے راجوڑی میں بھارتی فوجی چوکیوں کو ہلکے ہتھیاروں اور درمیانی مشین گنوں سے حملے کا نشاہ بنایا جس پر بھارتی فوجیوں نے جوابی کارروائی کی تاہم جھڑپ میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :