مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے لیا

پیر 14 اگست 2017 19:36

ْسرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق حریت رہنمائوں نے منگل کو بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے بعد بھارتی فورسز نے اپنی غاصبانہ کارروائیاں شروع کردیں۔ قابض بھارتی فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن میں بند کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یاسین ملک نوگام میں ایک جنازے میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ اس دوران انہیں حراست میں لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :