ضلع پونچھ میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منایا گیا

منگل 15 اگست 2017 20:01

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اگست2017ء) ضلع پونچھ میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منایا گیا اس سلسلہ میں ایک تقریب ڈپٹی کمشنر پونچھ راجہ طاہر ممتاز کے آفس میں منعقدہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھارت جمہوریت کا دعویدار بن کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے اور کشمیر یوں کا پیدائشی حق حق خود ارادیت سے انحراف کر رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں اس وقت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے جو پوری دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے ہم بھارتی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ سید ممتاز کاظمی نے بھی خطاب کیا اور یوم سیاہ کے حوالے سے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی اور بھارتی ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

متعلقہ عنوان :