بھارت جارح ملک ہے اس کو یوم جمہوریہ منانے کا حق حاصل نہیں‘م

قبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کی داستانیں رقم کرنیوالا غاصب ملک جمہوریت کا لبادہ اڑھ کر دنیا کا امن تباہ کرنے جا رہا ہے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء وممبر کشمیر کونسل اختر پرویز اعوان کی میڈیا سے بات چیت

منگل 15 اگست 2017 20:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء وممبر کشمیر کونسل اختر پرویز اعوان نے کہا ہے کہ بھارت جارح ملک ہے اس کو یوم جمہوریہ منانے کا حق حاصل نہیں۔مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کی داستانیں رقم کرنیوالا غاصب ملک جمہوریت کا لبادہ اڑھ کر دنیا کا امن تباہ کرنے جا رہا ہے نام نہاد اس جمہوری ملک کو جلد یابدیر کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینا ہی پڑیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم سیاہ کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک طرف جمہوری ملک ہونے کا دعویدار ہے تو دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہا ہے کشمیر کے عوام پر ظلم وبربریت کی داستانیں رقم کی جا رہی ہیں معصوم بچوں پر پیلٹ گن کا استعمال،خواتین کی عصمت دری،بوڑھوں پر وحشیانہ تشدد،نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاریاں بھارتی نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا کر دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کیہ عالمی برادری کشمیریوں کو جب تک حق خودارادیت نہیں دلائے گی اس وقت تک کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :