کشمیری پاک فوج اور اعلیٰ عدلیہ کیساتھ ہیں ، پاکستان کی سلامتی ودفاع کیلئے جانیں قربان کرنے کا سفر منزل کے حصول تک جارہے رہے گا،کشمیر اورپاکستان کا تعلق کچے دھاگے کا نہیں یہ رشتہ جسم وروح کا ہے ،فاروق حیدر نے کچے دھاگے سے تشبیہ دے کا ثابت کیا ہے کہ تاریخ سے نابلد ہیں،جس مقصد کی خاطر کشمیریوں نے چھ لاکھ قربانیاں دی ہوں اس کیساتھ رشتہ کچے دھاگے کا نہیں ہمالیہ جیسی چٹان کی طرح ہوتا ہے

صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس وسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان

بدھ 16 اگست 2017 17:54

مظفرآباد/کوہالہ/دھیرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیری پاک فوج اور اعلیٰ عدلیہ کیساتھ ہیں ، پاکستان کی سلامتی اور دفاع کیلئے جانیں قربان کرنے کا سفر منزل کے حصول تک جارہے رہے گا،کشمیر اور پاکستان کا تعلق کچے دھاگے کا نہیں یہ رشتہ جسم اور روح کا ہے فاروق حیدر نے کچے دھاگے سے تشبیہ دے کا ثابت کیا ہے کہ تاریخ سے نابلد ہیں،جس مقصد کی خاطر کشمیریوں نے چھ لاکھ قربانیاں دی ہوں اس کے ساتھ رشتہ کچے دھاگے کا نہیں ہمالیہ جیسی چٹان کی طرح ہوتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر بنے گا پاکستان ریلیوں سے کوہالہ،منہاسہ،چمنکوٹ،چمیاٹی،دھیرکوٹ،ملہوٹ اور دیگر مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ فاروق حیدر نے تین بار اٹھائے گئے حلف کی خلاف ورزی کی اس کے خلاف مسلم کانفرنس نے سپیکر اسمبلی کے پاس نااہلی ریفرنس دائر کی ہے۔اگر یہ ریفرنس خارج کر دیا گیا تو ہم اس کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔

مسلم کانفرنس نے 13اگست سے مظفرآباد سے عشرہ تکمیل پاکستان منا رہی ہے جس سلسلہ میں 13اگست کی شام آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ایک عظیم الشان ریلی سے آغاز کیا ہے اور 23گست کو نیلہ بٹ کے مقام پر ایک عظیم الشان کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن منعقد کیا جائے گا۔سردار عتیق احمد خانے کہا کہ راجہ فاروق حیدر نے جو بات کی ہے اس کے پیچھے امن کی آشا،اجیت دیول،کلبھوشن یادیو جیسی دیگر کہانیوں کا ایک تسلسل ہے جس طرح بھارتی کاروباری شخصیت جندال سے ملاقات اور دیگر کئی باتیں ہیں۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو ساتھ رکھنا سازش کی نشاندہی کرتا ہے مملک پاکستان جموں وکشمیر کے عوام کے عقیدے اور ایمان کا حصہ ہے۔نواز شریف کے نام پر دی جانے والی فاروق حدر کی دھمکی ناقابل فہم ہے والیم ٹین منظر عام پر آنے سے اصل حقیقیت بے نقان ہو گی۔مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کسی کے پاس حلقوں اور کسی کے پاس حکومتوں اور صوبوں کا منڈیٹ ہے لیکن مسلم کانفرنس کے پاس قائد اعظم کے اعتماد کا منڈیٹ ہے جو باقی کسی جماعت کے پاس نہیں ہے۔

نواز لیگ تھوڑا عرصہ قبل جنرل درانی نے پیدا کی تھی۔23اگست یوم نیلہ بٹ کے بجائے تکمیل پاکستان کنونشن کریں گے۔13اگست سے لے کر 23اگست تک ہفتہ الحاق پاکستان منا رہے ہیں اس کی ضرورت اس پہلے کبھی نہیں پڑی لیکن فاروق حیدر کے بیان نے ہمیں ایک پورا ہفتہ پاکستان سے بے پناہ محبت منانے کا موقع دیا۔سردار عتیق احمد خان نے مزید کہا کہ کشمیر میں دو ہی باتیں ہیں کشمیر بنے گا پاکستان یو پھر کشمیر بنے گا خود مختار ان دونوں باتوں کے پیچھے جانوں کی قربانیوں کا منڈیٹ ہے الحاق پاکستان کے مخالف بھی پاکستان کے خلاف بات نہیں کر سکتے۔

مسلم کانفرنس آزاد کشمیر بھر میں 13اگست سے 23اگست تک الحاق پاکستان کی ریلیوں کا انعقاد کر رہی ہے اور 23اگست کو یوم نیلہ بٹ کے بجائے کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن منعقد کیا جائے گا۔آزاد کشمیر بھر میں گھر گھر پاکستانی پرچم لہرائے جا رہے ہیں سات سالہ نواز لیگ آزاد کشمیر کا صدر 70سالہ کشمیر پر موقف اور قربانیوں کی نفی نہیں کر سکتا اس طرح کے خطرات اور حادثات کی پیشگی بندش کیلئے قائد اعظم نے ریاست جموں وکشمیر میں غیر ریاستی سیاست کو باہر رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آزاد کشمیر میں نواز لیگ کی حکومت جموں وکشمیر کے عوام پر بدترین جمہوری ڈاکہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ آزاد کشمیر کے سربراہ کے بیان نے کشمیریوں کے سر شرم سے جھکا دیئے،انتہائی دکھ سے کہا رہا ہوں شائستگی کا رحجان ختم ہو گیا۔پاکستان کے بعض سیاستی رہنما،میڈیا ہائوسز سے درخواست ہے کہ تحریک کا تقدس قائم رکھا جائے۔ایک فرد کے بیان کو سنجیدہ نہ لیا جائے۔

اس بحث ومباحثہ سے تحریک آزادی پر منفی اثرات بڑھ رہے ہیں۔اس سے قبل سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا۔جبکہ ریلی کوہالہ سے دھیرکوٹ اور ملوٹ سے باغ،باغ سے غازی آباد مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے مزار تک ریلی کی قیادت ضلع باغ کے صدر سردار عبدالرشید چغتائی،مرکزی سیکرٹری سردار افتخار رشید شغائی،سابق امیدوار اسمبلی شرقی باغ سردار منظور ایڈووکیٹ،راجہ حامد منظور ایڈووکیٹ،خالد اکبر عباسی ایڈووکیٹ،سردار شجاع منگوں،خالد گردیزی اور دیگر نے کی۔ریلی میں ارجہ سے منگ بجری،ہاڑی گہل اور دیگر علاقوں سے بھی نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :