حزب المجاہدین کو دہشت گرد قراردینے کا امریکی فیصلہ قبول نہیںہے،ڈاکٹرخالد محمود

جماعت سلامی لاکھوں شہداء کی امین ہے،زندہ کھالیں کھنچوانے والے اور اذان کی تکمیل کے لیے 22شہداء پیش کرنے والی قوم کو کوئی غلام نہیں رکھ سکتا وزیر اعظم ٹوازم کے نام پر راولاکوٹ میں فحاشی پھلانے والوں کے خلا ف سخت نوٹس لیں،یہ شہداء اور غازیوں کی سرزمین ہے،امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر

ہفتہ 19 اگست 2017 15:19

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹرخالد محمود نے کہاہے کہ حزب المجاہدین کو دہشت گرد قراردینے کا امریکی فیصلہ قبول نہیںہے،جماعت سلامی لاکھوں شہداء کی آمین ہے،زندہ کھالیں کھنچوانے والے اور اذان کی تکمیل کے لیے 22شہداء پیش کرنے والی قوم کو کوئی غلام نہیں رکھ سکتا،وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ٹوازم کے نام پر راولاکوٹ میں فحاشی پھلانے والوں کے خلا ف سخت نوٹس لیں،یہ شہداء اور غازیوں کی سرزمین ہے،جماعت اسلامی مسلک اور شخصیت کی طرف نہیں عوام کو اللہ کی طرف دعوت دیتی ہے،کارکن دعوت کے کلچر کو عام کریںایک ایک گھر دعوت پہنچائیں،ان خیالا ت کااظہارانھوںنے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان،زاہد رفیق،نومنتخب امیر ضلع سجادا نور،ناظم جموںوکشمیراسلامی جمعیت طلبہ راجہ آفتاب،جماعت اسلامی یوتھ کے صدر امجد یعقوب،سردار جاوید خان،سردار نسیم ،شاروم،قیوم افسر،کبیربٹ،اکمل حفیظ،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے اندر ہماری بچیاں پتھروں سے بندوق کا مقابلہ کررہی ہیں،بھارتی افواج مقبوضہ میں ظلم کی انتہاکررہی ہیں،کشمیری شہداء پاکستانی پرچموں میں لپیٹ کر دفنایاجارہاہے،انھوںنے کہاکہ حکومت پاکستان این ایف سی ایوارڈ میں کشمیرکو صوبوںسے زیادہ حصہ دے،کشمیریوںکو لوڈشیڈنگ سے مسثنیٰ قراردیاجائے،انھوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن اپنی زندگی کو تین خانوںمیںتقیسم کریں،ایک حصہ اللہ کے لیے ایک والدین کے لیے ایک حصہ خصوصی طور پرعوام کی خدمت کے لیے عوام کی خدمت اللہ کی رضا کے لیے کریں،قرآن کے مطالعے کے لیے وقت نکالیں،سیرت کامطالعہ کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سردار اعجاا افضل خان نے کہاکہ کشمیری قوم اور نوجوان جماعت اسلامی کی طرف دیکھ ررہے ہیں ڈاکٹر خالد محمود کی قیادت میں سب مل کر نظام کی تبدیلی اور کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کریںگے۔

متعلقہ عنوان :