کل گورنر ہائوس کے سامنے فاٹا کے صوبہ میں انضمام کیلئے دھرنا دیں گے، دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریںگے ،
دھرنے میں جماعت اسلامی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان ، وکلاء ، علما ء کرام سمیت ہزاروں افراد شریک ہوں دھرنے میں شامل ہونیوالے قافلوںکوروکنے کی کوشش کی گئی تو اسے جنگ تصور کریں گے دھرنے میں سراج الحق اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے حوالہ سے آ ئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے امیر جماعت اسلامی مشتاق احمد خان کا پریس کانفرنس سے خطاب
پیر 21 اگست 2017 18:49
(جاری ہے)
اس موقع پر جماعت اسلامی کے پی کے نائب امیراور سابق ممبر قومی اسمبلی صا حبزادہ ہارون الرشید ، امیر جماعت اسلامی فاٹا سردار خان ، جنرل سیکرٹری فاٹا رفیق آفریدی، شعبہ تعلقات عامہ کے سر براہ سراج الدین خان ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید جماعت علی شاہ اور جماعت اسلامی فاٹا کے سیکرٹری اطلاعات محمد جبران سنانؔبھی موجود تھے ۔
انہوں نے کہاکہ ایف سی آر فاٹا کے تمام امراض کی جڑ ہے ایف سی آر کو قانون کہنا قانون کی توہین ہے پاکستان کی سیاسی قیادت اور سول سوسائٹی فاٹا سے ایف سی آر کے خاتمہ پر متفق ہے سرتاج عزیز کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق فاٹا کا صوبہ میں انضمام ہی فاٹا کے تمام مسائل کا واحد حل ہے فاٹا کی آبادی سے متعلق سرکاری اعداد و شمار مسترد کرتے ہیںجماعت اسلامی نے فاٹاکے احساسات اور جذبات کی ترجمانی کی ہے اور ایف سی آر کیخلاف طویل جد و جہد کی ہے انہوں نے کہا کہ ایف سی آر کا ظالمانہ قانون اب بھی فاٹا پر رائج ہے فاٹا کی ایک کروڑ سے زائد کی آبادی 200 سرکاری ملازم بیورو کریٹس کے چنگل میں جکڑی ہو ئی ہے فاٹا بیورو کر یسی اور حکمران جماعت کیلئے دودھ دینے والی گائے بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ فاٹا کے معاملہ پر حکومت تاخیری حربوں سے نفرت بڑھا رہی ہے بظاہر فاٹا بیورو کریسی اور وفاقی حکومت فاٹا کے انضمام اور ایف سی آر خاتمہ میں رکاوٹ ہے انہوں نے کہا کہ فاٹا پاکستان کا مظلوم ترین خطہ ہے اور سب سے مظلوم عوام فاٹا کی ہے ان کو نہ عدالتوں تک رسائی حاصل ہے نہ ان کے بشری حقوق کو کو ئی ضمانت حاصل ہے میگا پر ا جیکٹس تمام قومی ترقیاتی منصوبوں میں فاٹا مکمل طور پر نظر انداز ہے 27'000 مربع کلو میٹر پر مشتمل یہ خطہ ہر قسم کے وسائل اور بنیادی انسانی حقوق تک سے محروم ہے محکمہ شماریات نے فاٹا کی آبادی کو 55 لاکھ ظاہر کیا ہے ہم ان اعداد و شمار کو ایک ظالمانہ مذاق سمجھتے ہیں اور یہ فاٹا کو مزید دیوار سے لگانے کی کوشش ہے یہ اندھیر نگری اور چوپٹ راج کی بد ترین مثال ہے ایف سی آ ر قانون کابیہمانہ مذاق اڑانے کے برابر ہے فاٹا بیورو کریسی اور حکومت کیلئے کرپشن کی آماجگاہ ہے اور عوامی وسائل پر عیاشی کا ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت کئی قرار دادیں صوبائی اسمبلی میں پیش کی جاچکی ہیں جن میں واضح طور پر کہا گیا کہ ایف سی آر کو ختم کیا جائے اور فاٹا کو صوبہ میں ضم کیا جائے سر تاج عزیز کمیٹی کی رپورٹ کو قومی اسمبلی ، سینیٹ اور وفاقی کابینہ نے بھی منظورکیا مگر اس کے بعد مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی گئی ضرورت اس امر کی تھی کہ فاٹا انضمام کے حوالہ سے جو اتفاق رائے بناتھا اس کو منطقی انجام تک پہنچایا جاتا لیکن ابھی تک فاٹا کو خیبر پختونخوا کاحصہ نہیں بنایا جاسکا یہ وفاقی حکومت کی ناکامی ہے ہماری تحریک کے نتیجہ میں جو اتفاق رائے پیدا ہو ا ہے اسے کسی صورت واپس نہیں لیں گے انہوں نے کہا کہ فاٹا کے تمام مسائل کا حل فاٹا کا صوبہ میں انضمام ہے اسلئے جماعت اسلامی آج فاٹا کے حقوق کیلئے گورنر ھائوس کے سامنے دھرنا دے گی جماعت اسلامی فاٹا کے حقوق کیلئے فیصلہ کُن احتجاجی تحریک کا اعلان بھی کرے گی ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.