مقبوضہ کشمیر، انسانی حقوق کمیشن کی پولیس اسٹیشنوںمیں انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت

بدھ 6 ستمبر 2017 23:14

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2017ء) مقبوضہ کشمیرمیںانسانی حقوق کمیشن نے پولیس اسٹیشنوں میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اورکشمیریوں کے دوران حراست قتل کے واقعات روکنے کیلئے سی سی وی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سے کہا ہے کہ وہ ڈی جی پولیس کو کیمروں کی تنصیب کیلئے کٹھ پتلی انتظامیہ کوباضابطہ طورپر بجٹ پیش کرنے کی ہدایت کریں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انسانی حقوق کمیشن میں جموں کے ایک شہری دیپک کمار شرما نے ایک عرضداشت دائر کی تھی جس میں انہوں نے کٹھ پتلی انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ پولیس اسٹیشنوں میں انسانی حقوق کی پامالیاں اور دوران حراست قتل عام کے واقعات روکنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں تاکہ پولیس اسٹیشنوں میںرونما ہونیوالے اس طرح کے واقعات روکے جاسکیں ۔

(جاری ہے)

کمیشن کے رکن جنگ بہادر سنگھ جموال نے عرضداشت کی سماعت کے درخواست کو منظور کرتے ہوئے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ جموںوکشمیر کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں اور اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس باضابطہ طور پر کٹھ پتلی انتظامیہ کو بجٹ پیش کرے تاکہ ایک مقررہ مدت میںریاست کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جاسکیں۔انہوںنے اعتراف کیا کہ پولیس اسٹیشنوں میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور دوران حراست قتل کے واقعات روزکا معمول بن چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :