مقبوضہ کشمیر، اسلام آباد میں پولیس پارٹی پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی

ہفتہ 9 ستمبر 2017 20:22

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم حملہ آوروں نے اسلام آباد قصبے میں پولیس کی ایک پارٹی پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک اور ایک کو شدید زخمی کردیا ً۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حملہ آوروں نے قصبے میںبس سٹینڈکے نزدیک پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار امتیاز احمدموقع پر ہی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ بھارتی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔