برمی مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے‘ راجہ نہیب ٹھاکر

اتوار 10 ستمبر 2017 15:00

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 ستمبر2017ء) سابق اُمیدوار اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر وایکشن فورم متاثرین منگلاڈیم کے صدر راجہ نہیب ٹھاکرنے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری روہنگیا کے مسلمانوں پر بدترین تشدد اور بے گناہ مسلمانوں کو قتل کرنے پر کیوں خاموش ہے ۔برما میں مسلمانوں کا قتل عام امت مسلمہ کے لیے لمہ فکریہ ہے ۔

برما میں مسلمانوں پر تاریخ کا بدترین ظلم کیا جا رہا ہے ۔پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے برما کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پر خاموشی کی بجائے متحد ہو جائے ۔حکومت پاکستان برما میں مسلمانوں کا سرے عام قتل کا فوری نوٹس لے ۔ان خیالات کا اظہارسابق اُمیدوار اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر وایکشن فورم متاثرین منگلاڈیم کے صدر راجہ نہیب ٹھاکرنے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر فلسطین شام کے ساتھ اب روہنگیا کے مسلمانوں کو بے گناہ شہید کر کے اسلام دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد چاہتے ہیں ۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری دنیا میں بسنے والے مسلمان متحد ہو جائیں اور مسلمانوں کے خلاف استعمال ہونے والی قوتوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔عالم اسلام کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ روہنگیا کے مسلمانوں کی اس مشکل کھڑی میں پوری پاکستان قوم اُن کے ساتھ کھڑی ہو گی ۔آج وطن عزیز میں روہنگیا کے مسلمانوں پر ظلم وجبر کے خلاف بھرپور احتجاج جاری ہے ۔پوری دنیا کے مسلمان روہنگیا کے مسلمانوں پر بدترین سلوک کے خلاف احتجاج جاری رکھیں اور متحد ہو کر ان قوتوں کے عزائم ؒخاک میں ملائیں ۔

متعلقہ عنوان :