بٹل پونچھ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی شدید گولہ باری قابل مذمت ہے‘ چوہدری اشرف

اتوار 10 ستمبر 2017 15:00

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 ستمبر2017ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چودھری محمد اشرف نے کہا کہ بٹل پونچھ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی شدید گولہ باری قابل مذمت ہے ۔بھارت خطہ کے امن کا دشمن ہے ۔عالمی طاقتیں بھارت کی ہٹ دھرمی اور سیزفائر معائدہ کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

بھارت کی تما سازشیں ناکام ہونگی یہ مکار اور چالاک دشمن ہے جس پر کبھی بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ جنوبی ایشیاء کے امن کے لیے مسئلہ کشمیر کاپائیدار اور پرامن حل ناگزیر ہے پاکستان میں آنے والے تمام دریا کشمیر سے آتے ہیں اور قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیاتھااور اسی کے باعث شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی کے لئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کے عزم کا اظہار کیااس لئے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتاجنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے اور بھارت کو بھی چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے میں مزید ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہ کرئے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نانگی ہائوس میں ملنے والے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری محمد اشرف نے کہا مسلح افواج سرحدوں کی محافظ اور کشمیریوں کی عزت و ناموس کے لیے جانوں کا نذرانہ دئے رہی ہے ۔ اہل کشمیر پاک فوج کی جرات مندانہ قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کے کشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔

انہوں نے کہابھارتی حکمرانوں کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی ۔ بھارت انسانیت کا دشمن ہے جس نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کے حقوق غصب کر رکھے ہیں اور LOCپر بے گناہ لوگوں پر گولہ باری کر کے شہیدکر رہا ہے۔ امن پسند دنیا بھارت کے ان جارحانہ اقدامات کا نوٹس لے اور بھارت کو برصغیر کا امن برباد کرنے سے بعض رکھے کیونکہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک ایٹمی قوت رکھتے ہیں اور بھارت کی زرا سی غلطی اور ہٹ دھرمی خطہ کو بارود کا ڈھیر بنا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :