Live Updates

پاکستانی اور کشمیری عوام نے میاں نوازشریف کے نااہلی کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے ‘عوامی عدالت میں میاں نوازشریف آج بھی سرخرو ہے این120میں عمران خان کی سیاست کا عملی جنازہ نکلے گا

رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر)صفدراعوان کی آزادکشمیر میں آئے ہوئے صحافیوں سیداسرارہمدانی،سیدعدنان فاطمی سے گفتگو

جمعرات 14 ستمبر 2017 14:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر)صفدراعوان نے کہا کہ پاکستانی اور کشمیری عوام نے میاں نوازشریف کے نااہلی کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے عوامی عدالت میں میاں نوازشریف آج بھی سرخرو ہے این120میں عمران خان کی سیاست کا عملی جنازہ نکلے گا ان کی امیدوار ووٹر ڈھونڈتی پھرتی ہے پورے خیبرپختونخواہ فنڈزراشدہ یاسمین کو دیئے جارہے ہیں الیکشن کمیشن نوٹس لیں نوازشریف عوامی لیڈر ہے اسے حکومت سے تو نکالا جاسکتا ہے مگر لوگوں کے دلوں میں سے نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادکشمیر میں آئے ہوئے صحافیوں سیداسرارہمدانی،سیدعدنان فاطمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو ایٹمی دھماکے،سی پیک،دہشت گردی کا خاتمہ،موٹروے،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ،تحریک آزادی کشمیر کی اولین ترجیح دینے کی سزا دی گئی انشاء اللہ2018میں دوبارہ مسلم لیگ(ن)عوامی عدالت میں سرخرو ہوگی کوئی بھی طاقت عوام اور نوازشریف کو جدا نہیں کرسکتی لاہور کی عوام نے ہمیشہ نوازشریف کے ساتھ وفا کی اور چٹان کی طرح کھڑی رہی گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جلسہ میں عوام کا نہ آنا عمران خان کو الیکشن سے پہلے ہی شکست کی نوید ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پی کے میں مکمل فلاپ ہوچکا ہے چاروں صوبوں اوروفاق میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت ہوگی اگر چاہے تو کے پی کے کی حکومت گراسکتے ہیں مگر جمہوری نظام ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے مسلم لیگ(ن)این اے 120میں الیکشن جیت چکی ہے 17ستمبر کو صرف رسمی کارروائی باقی ہے انشاء اللہ17ستمبر کو میاں نوازشریف اور بیگم کلثوم نواز سرخرو ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات