کراچی،گلستان جوہر بلاک 3گھر میں مبینہ ڈکیتی کی واردات

آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں

جمعہ 15 ستمبر 2017 17:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء) آئی جی سندھ پولیس اللہ ڈنوخواجہ نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک3میں واقع گھر میں مبینہ ڈکیتی کی واردات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے تمام تر پولیس اقدامات وانکوائری پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ایس پی ایسٹ کو جاری کیئے گئے احکامات میں کہا ہے کہ جائے وقوعہ تک فوری رسائی اور محفوظ بنانے کے تمام تر امور کو یقینی بنایا جائی اور واردات سے متاثرہ افراد کے بیانات ودیگر شہادتوں کی بنیاد پر تفتیش کے جملہ پہلوئوں کو موثر اور نتیجہ خیز بناکر ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لیئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :