کراچی ،اقبال مارکیٹ پولیس کی اورنگی ٹاؤن میں کارروائی ،2ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

جمعہ 15 ستمبر 2017 17:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون کی حدود میں واقع اقبال مارکیٹ تھانے کی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے منشیات برآمدکرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او اقبال مارکیٹ عبدالوحید صدیقی نے دومختلف کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے منشیات برآمدکرلی ہے۔

(جاری ہے)

عبدالوحید صدیقی نے بتایا کہ اقبال مارکیٹ تھانے کی پولیس نے کارروائی کرکے ملزم عبدالوحید ولد نزیر احمد کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1015 گرام چرس برآمد کرلی، ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 114/2017 جرم دفعہ 6/9-C امتناع منشیات تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج کرلیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایک اور کارروائی میں ملزم مہیب احمد ولد مجیب اسلام کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 215 گرام چرس برآمد کرلی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 215/2017 جرم دفعہ 6/9-B امتناع منشیات تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :