بھارتی فوجیوں کی طرف سے شہید نوجوانوں کی بے حرمتی قابل مذمت ہے، خرم پرویز

ہفتہ 16 ستمبر 2017 17:31

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے شہید نوجوانوں کی لاشوں کی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت ہے جو عالمی قوانین کے تحت بھی ایک بڑا جرم ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جمعرات کی رات کو سماجی رابطوں کی سائٹوں پر ایک ویڈ وائرل ہو گئی تھی جس میں بھارتی فوجیوں کو سرینگر کے مضافاتی علاقے نوگام میں شہید ہونے والے دو نوجوانوں کی لاشوں پر اپنے پائوں رکھ کر تصاویربناتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

خرم پرویز نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کا بہیمانہ عمل جنیوا کنو نشن کے تحت بھی انتہائی غلط اور قابل مذمت ہے لیکن کشمیر میں بھارتی فورسز یہ عمل کھلے عام کر رہی ہیں کیوںکہ انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :