بھارت اور پاکستان سرحدی کشیدگی ختم کریں،نشانہ ریاستی عوام بن رہے ہیں،محبوبہ مفتی

منگل 19 ستمبر 2017 22:29

سرینگر/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے بھارت اور پاکستان سے سرحدی کشیدگی کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ریاست کے لوگ ہی ہیں جو دونوں اطراف سے جھڑپوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کپواڑا میں لائن آف کنٹرول کے تنگدار سیکٹر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہاکہ پاک بھارت سرحد پر حالیہ جھڑپوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگوں کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے ۔

میں دونوں ممالک کی قیادت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ سرحد وں پر امن برقرار رکھنے کیلئے کام کریں ۔ریاست کے عوام دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کے باعث اپنی جانوں کے ضیاع اورجائیدادوں کے نقصان کی صورت میں نشانہ بن رہے ہیں۔انکا کہنا تھاکہ ریاست اور دونوں جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان امن خطے کی ترقی کیلئے بہت اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :