مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ بند اور سرحد پر سیز فائر کا احترام کیا

جائے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

منگل 19 ستمبر 2017 22:29

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹو نیو گیوٹریس نے کہا ہے کہ کشمیر میں خون خرابہ بند کیا جانا چاہئے ا ور سرحد پر سیز فائر کا احترام کیا جائے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ انٹو نیو گیوٹریس نے صلاح دیتے ہوئے کہا کہ افہام و تفہیم کے ذریعے ہی مسائل کو حل کرنے کو ترجیح دی جائے تشدد سے نہیں ۔

سیکرٹری جنرل نے خبر دار کیا ہے کہ کشمیر کے حالات پر اقوم متحدہ کی کڑی نگاہ ہے لہذا تشدد کو بند کر کے گولہ باری روکی جائے اور سیز فائر کا احترام کیا جائے۔ اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل کشمیر میں حالات کو بہتر بنانے کی خواہش رکھتے ہیں اور دونوں ممالک سے وہ فوری طور پر مذاکرات کی بحالی کا مشورہ بھی دے رہے ہیں ۔