آزادکشمیرمیںبلدیاتی الیکشن کرواکرلوگوںکوبااختیاربنائیںگے ،سردارفاروق احمدطاہر

بلدیاتی انتخابات کیلئے بجٹ مختص کردیا گیا ہے جس کیلئے حلقہ بندیاںبھی کی گئی ہیں،پاکستان میںسیاسی عدم استحکام پیداکرنیوالے ہمارے تعمیروترقی کے ویژن کوسبوتاژنہیںکرسکتے ،آزادکشمیرمیںسفارشی کلچرختم کرکے میرٹ کی بالادستی قائم کردی گئی ہے وزیراعظم پاکستان نے جنرل اسمبلی میںجراتمندانہ موقف اپناکرکشمیریوںکے جذبات اوراحساسات کی ترجمانی کی ہے،قائمقام صدرآزادکشمیر

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:21

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) آزادکشمیرکے قائمقام صدرسردارفاروق احمدطاہرنے کہاہے کہ آزادکشمیرمیںبلدیاتی الیکشن کرواکرلوگوںکوبااختیاربنائیںگے بلدیاتی انتخابات کے لیے بجٹ مختص کردی گئی ہے جس کے لیے حلقہ بندیاںبھی کی گئی ہیںحکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے سنجیدہ ہے پاکستان میںسیاسی عدم استحکام پیداکرنے والے ہمارے تعمیروترقی کے ویژن کوسبوتاژنہیںکرسکتے آزادکشمیرمیںسفارشی کلچرختم کرکے میرٹ کی بالادستی قائم کردی گئی ہے میرٹ کے نفاذ سے حقدارکوحق مل رہاہے اورمعیارتعلیم میںبہتری آئی ہے نئی نسل کی بہترین تربیت کے لیے این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی اوردیانتدارپبلک سروس کمیشن کے ذریعے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوںکابھرتی ہونااہم قدم ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی سطح پرلوگوںکوشریک اقتدارکرنے کے لیے آزادکشمیرمیں جلد بلدیاتی انتخابات ہونگے آزادکشمیرکومثالی خطہ بنانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائینگے تاکہ خطہ کومثالی بنایاجاسکے حکومت آزادکشمیرنے عملی اقدامات سے خطہ میںگڈگورننس، میرٹ کانفاذاوردیگراقدامات اٹھاکراپنے انتخابی منشورکی تکمیل کی ہے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے حکومت پاکستان سے ترقیاتی بجٹ دگناکرواکرآزادکشمیرمیںتعمیروترقی کی راہیںکھول دی ہیںوزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میںجرات مندانہ موقف اپناکرکشمیریوںکے جذبات اوراحساسات کی ترجمانی کی ہے پاکستانی دہشت گردی کے خلاف قربانیاںدینے والاملک ہے عالمی حالات کے تناظرمیںوزیراعظم پاکستان کاخطاب انتہائی اہمیت کاحامل ہے بھارت طاقت کے زورپرکشمیریوںکودبارہاہے پاکستان پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پرعمل پیراہے اقوام متحدہ کشمیرپراپنی قراردادوںپرعمل درآمدیقینی بناکرکشمیریوںکوحق خودارادیت دلوانے میںاپناکرداراداکرے ایل اوسی اورورکنگ بائونڈری پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ جنوبی ایشیاء کومسائل سے دوچارکرسکتی ہے افواج پاکستان بھارت کی جارحیت کامنہ توڑجواب دے رہی ہے بھارتی افواج جان بوجھ کردیہی آبادی کونشانہ بناکرعالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوںکی مرتکب ہورہی ہے کنٹرول لائن پربسنے والے شہریوںکے حوصلے چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے ھل کلاںمیںعیدخان کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمدصابروسیم مغل،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرریاض مغل ،سردارخالدبلوچ،شیخ عمر،پہلوان حبیب،چوہدری عمران گجر،راجہ ساجدنوازاورمسلم لیگ ن کے کارکنان ودیگربھی موجودتھے۔انہوںنے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کرواکرلوگوںکوبااختیاربنائیںگے آزادکشمیرکی سڑکوںکو ری کنڈیشنگ کے عمل سے گزارکربہتربنایاجارہاہے جس سے لوگوںکوسفری سہولیات میںآسانی پیداہوگی انہوںنے کہاکہ آزادکشمیرکی ایسی سڑکات جوخطہ کوپاکستان سے ملاتی ہیںان کوبین الاقوامی معیارکے مطابق بنائیںگے آزادکشمیرمیںگڈگورننس کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیںجس کی وجہ سے آج غریب مزدورکے بچے کوبھی آسانی سے روزگارکی فراہمی آسان بنادی گئی ہے انہوںنے کہاکہ بھارت کی حاضر سروس افسرکی پاکستان میںدہشت گردی کی کاروائیوںمیںملوث ہونے سے ثابت ہوگیاہے کہ بھارت کو ایک دہشت گرد ملک ہے وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی نے جنرل اسمبلی میںجاندارخطاب کرکے بھارت کااصل چہرہ بے نقاب کردیاہے بھارت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے ہونے والی پیش رفت میںرکاوٹیںکھڑی کی ہیںپاکستان ایل اوسی پرپرامن ماحول کے لیے پرعزم ہے بھارت ایل اوسی پرنہتے شہریوںکونشانہ بناکراپنے گھنائونے مقاصدمیںکامیاب نہیںہوسکتا انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیرکواجاگرکرنے کے لیے یوتھ اپناکرداراداکرے اورمقبوضہ کشمیرمیںہونے والے بھارتی مظالم کوسوشل میڈیاکے ذریعے بین الاقوامی برادری کے سامنے بے نقاب کرے مقبوضہ کشمیرمیںسکولزوکالجزکی طالبات سروںپرکفن باندھ کربھارت مردہ بادکے نعرے لگاکربھارت کوکشمیرچھوڑنے کاواضح پیغام دے رہی ہے کشمیری سترسال سے آزادی کی جدوجہدمیںجانی ومالی قربانیاںدے رہے ہیںغلامی کی سیاہ رات جلدختم ہوگی انہوںنے کہاکہ امت مسلمہ میںاتحاد،بھائی چارے اوریکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے مسلمان ہرجگہ مظالم کاشکارہیںاورانسانی حقوق کے راگ الاپنے والی مہذب دنیابھی خاموش ہے برماکی بدھشٹ حکومت پچھلے کئی سالوںسے اقلیتی کمیونٹی پرناروامظالم ڈھارہی ہے جس میں مسلمانوںکے معصوم بچوں،عورتوںاورنوجوانوںکوشہیدکیاجارہاہے مسلمان لڑکیوںکے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے مسلمانوںپرظلم کرنے والی حکومت کے خلاف عالمی برادری نوٹس لے اورجس کے لیے مسلمان ملک بھی اپنی ذمہ داریاںاداکریںانہوںنے کہاکہ پوری دنیامیںبسنے والے مسلمان متحدہوکرطاغوتی قوتوںکامقابلہ کریںبرمااورکشمیرسمیت دیگرممالک کے مظلوم مسلمانوںکی امدادکے لیے اقوام متحدہ عملی اقدامات اٹھائے۔