حکومت خطہ کی تعمیروترقی اورلوگوںکی فلاح وبہبودپربھرپورتوجہ دے رہی ہے،راجہ نثار احمد خان

میرٹ اورشفافیت پرکوئی انگلی نہیںاٹھاسکتا،آزادکشمیرمیںن لیگ کے اقتدارمیںآنے سے صرف چہرے ہی نہیںبلکہ نظام بھی بدلاہے، خطہ کرپشن اورکوتاہی کامتحمل نہیںہوسکتا،کوئی ذاتی ایجنڈہ نہیں،میرے لئے سب برابر ہیں،قائم مقام وزیراعظم آزادکشمیر

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 19:24

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) آزادکشمیر کے قائمقام وزیر اعظم راجہ نثار احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیرمیںقائم ہماری حکومت عملی اقدامات کرکے خطہ کی تعمیروترقی اورلوگوںکی فلاح وبہبودپربھرپورتوجہ دے رہی ہے الیکشن میںکئے گئے وعدوںکی تکمیل کررہے ہیںآزادکشمیراسمبلی کے اجلاس میںتحریک آزادی کشمیرکوہمیشہ ترجیح دی ہے ہم نے کہاتھامیرٹ کوقائم کرینگے کرکے دکھایاہے این ٹی ایس میںشامل ہونے والے تعلیم یافتہ نوجوان بلاتخصیص پارٹی،برادری ،علاقہ اپنی صلاحیتوںکالوہامنواکرمعیارپربھرتی ہوکر نئی نسل کی تربیت کیلئے آگے آرہے ہیںمیرٹ اورشفافیت پرکوئی انگلی نہیںاٹھاسکتاہمارے دورحکومت میںآسامیاںمشتہرہونے کے بعدبھرتی ہورہے ہیںجوکہ غیرمعمولی بات ہے گڈگورننس کے وعدہ کوعملی جامہ پہناکردکھایاآج پٹواری، میٹر ریڈر عوام کی خدمت میںپیش پیش ہیںبجلی کے بل صحیح بنیادوںپرجاری ہورہے ہیںصارفین بجلی کے بلوںکی بروقت ادائیگی کویقینی بناکرسرچارج سے بچیںلوگ اپنے اندراخلاقی جرات پیداکریںآزادکشمیرمیںن لیگ کے اقتدارمیںآنے سے صرف چہرے ہی نہیںبلکہ نظام بھی بدلاہے رشوت اور بددیانتی کاکبھی بھی ساتھ نہیںدے سکتے خطہ کرپشن اورکوتاہی کامتحمل نہیںہوسکتا اس لیے ہم نے کرپشن کوجڑسے اکھاڑپھینکاہے ملازمین لوگوںکے جائزکاموںمیںان سے معاونت کریںمسلم لیگ ن آزادکشمیرکی حکومت کے دورمیںہونے والے کام تحت ضابطہ ہورہے ہیںآزادکشمیرکے گلی محلوںمیںسڑکات بناکرلوگوںکوسفری سہولیات دے رہے ہیںاختیارات اللہ تعالیٰ کی امانت ہیںجنہوںنے مجھ پراعتمادکیاقائمقام وزیراعظم کے اختیارات سونپے اللہ تعالیٰ کوحاضرناظرجان کران کی انجام دہی کررہاہوںصحافت ریاست کاچوتھاستون ہے صحافی مسائل کی نشاندہی کریںانشاء اللہ مسائل حل کرونگالوگوںکے جائزایشوصحافی برادری اجاگرکرتی ہے صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیںپریس کلب ایک مثالی ادارہ ہوتاہے کھوئیرٹہ کے صحافیوںنے تحریک آزادی کشمیر،عوام کی فلاح وبہبودکے کاموںاورحکومت کے مثبت کاموںکوہمیشہ اجاگرکیامثبت صحافت کے دیرپااثرات ہوتے ہیںصحافی مثبت اوررواداری کی سیاست کوپروان چڑھانے میںاپناکرداراداکریںماضی میںآزادکشمیرمیںتعمیروترقی ہمیشہ ہمارے حصے میںآئی آزادکشمیر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوںکواصل حالت میںلارہے ہیںمیراکوئی ذاتی ایجنڈہ نہیںمیری خواہش ہمیشہ اجتماعی ایجنڈہ ہوتاہے میرے نزدیک کوئی تفریق کوئی تقسیم نہیںہے سب میرے لیے برابرہیں صدرآزادکشمیرسردارمسعودخان جوکہ منجھے ہوئے سفارتکاربھی ہیںبیرون ملک اپنے دوروںمیںبھارت جوکہ ایک دہشت گرد ملک بن چکاہے بھارت کی بربریت کوبھرپورطریقے سے بے نقاب کررہے ہیںان کے ساتھ ساتھ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پراجاگرکررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے 5ملین روپے کی لاگت سے تیارہونے والی چوہدری حاکم دین تھاتھی دھنہ لنک روڈکاافتتاح اورپریس کلب کھوئیرٹہ کی نوتعمیرشدہ بلڈنگ کاافتتاح کرنے کے بعدمنعقدہ تقریبات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے سابق چیئرمین ضلع کونسل خان اقبال سکندرخان،صدرپریس کلب کھوئیرٹہ شوکت کھوکھر،آزادکشمیریونین آف جرنلسٹس کے سابق عہدیدارعبدالوحیدبھٹی،صدرسنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع کوٹلی اظہرملک،واصف علی واصف ،پروفیسر ذوالفقار زاہد، مجیداکبرراجہ کے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔

قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدخان نے کہاکہ اقتدارسنبھالنے کے بعدبلاتخصیص پارٹی دوسروںکوبھی ساتھ لے کرچل رہے ہیںتحریک آزادکشمیرنازک موڑسے گزررہی ہے انہوںنے کہاکہ سابق دورمیںچارحلقوںمیںآزادکشمیرکابجٹ محدودکردیاگیاجس سے سابق حکومت کی غلط پالیسیوںکی وجہ سے دیگرحلقوںمیںاحساس محرومی پیداہوا ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے ٹرانسفارمرکی خریداری کے لیے پرحلقہ ایک کروڑروپے دیئے ہیںجس پرہم وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفارو ق حیدرخان کے شکرگزارہیں سڑکیں سب کے لیے بنتی ہیںجس سے فردواحدمستفیدنہیںہوتابلکہ مجموعی طورپرعلاقہ کی کمیونٹی کوفائدہ ہوتاہے ہمارے دورحکومت میںحقدارکوحق مل رہاہے میرے نزدیک کوئی تفریق کوئی تقسیم نہیںہے سب میرے لیے برابرہیں۔

انہوںنے کہاکہ عوامی حقوق پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا عوام نے جن توقعات پر اسمبلی میں بھیجا ہے ضرور پورا اتروں گاکسی ساتھ امتیاز ی سلوک نہیں برتا اپوزیشن کو تعمیر و ترقی برداشت نہیں ہوتی ہم منصوبے فائلوں میں مکمل نہیں کرتے بلکہ زمین پر عوام کے سامنے ہیں موجودہ حکومت عوامی خواہشات کی تکمیل کرتے ہوئے ریاست کی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے پارٹی وانتخابی منشورکے مطابق آزادکشمیرمیںانقلابی فیصلوںکے ذریعے تبدیلی کی بنیادیںرکھ دی ہیںآزادکشمیرمیںن لیگ کے اقتدارمیںآنے سے صرف چہرے ہی نہیںبلکہ نظام بھی بدلاہے پی پی پی دورکے نام نہادپبلک سروس کمیشن کی تبدیلی سے کرپشن،سفارش اوراقرباء پروری کانظام بدل گیاہے ۔

آزاد کشمیر میں سرکاری بھرتیاں این ٹی ایس اور پی ایس سی کے ذریعے ہو رہی ہیںسرکاری ملازمتوں کوکسی بھی صورت سیاسی مفادات کے لئے استعمال نہیں کریں گے نوجونوں کو میرٹ پر روگار مل رہا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت اور انتظامی مشنری عوام کی خادم ہے ۔سرکاری افسران عوام الناس کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور عوامی خدمت خلق کے مطابق اپنے فرائض دیانتداری سے ادا کریں ۔

غفلت ،لاپروائی اور بدیانتی کے مرتکب ہونے والوں کاہرممکن محاسبہ ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ سب انجینئرکے لیے رقم بٹورکرمیٹرجاری کرنے کے تمام دروازے بندکردیئے ہیںمحکمہ برقیات کاکوئی اہلکاراپنے آبائی سٹیشن پرتعینات نہیںہوگاملازمین قبلہ درست کرلیںغفلت اورکوتاہی برداشت نہیںکرونگا۔آزادکشمیرکے قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدخان نے کھوئیرٹہ پریس کلب کے لیے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی طرف سے 50ہزارروپے اوراپنی طرف سے 50ہزارروپے دینے کابھی اعلان کیا۔

انہوںنے کھوئیرٹہ پریس کلب کے لیے جگہ میسرہونے کی صورت میںبلڈنگ بنوانے کابھی اعلان کیا۔کھوئیرٹہ پریس کلب کی تقریب کے اختتام پرملک پاکستان کی سلامتی،مقبوضہ کشمیرکی آزادی اورشہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیںکی گئیں۔

متعلقہ عنوان :