مقبوضہ کشمیر، خواتین کی چٹیا کاٹنے والے چار بھا رتی فوجیوں کی پٹائی، گاڑی نذرآتش

گاندربل میں چار فوجی ایک نجی کار میں مشتبہ انداز میں گھوم رہے تھے

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:11

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہرین نے خواتین کی چٹیا کاٹنے والے چارفوجیوں کی پٹائی کرکے ان کی گاڑی نذرآتش کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق گاندربل میں چار فوجی ایک نجی کار میں مشتبہ انداز میں گھوم رہے تھے کہ اس دوران لوگوں کے ایک گروپ نے روکا اور انہیں اپنے شناختی کارڈ دکھانے کا مطالبہ کیا،شناختی کارڈ دیکھنے پر جب لوگوں کو یہ معلوم ہوا کہ یہ فوجی ہیں اور خواتین کی چٹیا کاٹنے والے ہیں تو انہوں نے طیش میں تمام چار فوجیوں کو بری طرح مارا پیٹا اور ان کی گاڑی کو آگ لگا دی۔

فوجیوں کے شور مچانے پر قریبی کیمپ میں موجود فوج کا ایک دستہ بھی وہاں آپہنچا اور انہوں شہریوں پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :