ہمارے اسلاف نے تحریک آزادی کشمیر میں حریت کی نئی تاریخ رقم کی ‘ 1832میں زندہ کھالیں کھنچوانے سے لے کر ا س وقت تک جہاد کا عمل جاری ہے ‘یہ جہاد مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ تک جاری رہے گا
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود کا عظیم الشان شہدا کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 16:26
(جاری ہے)
ہم میں سے ہر ایک پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم اپنے شہدا کے مشن کو جاری رکھیں اور خطہ کو دین کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنا کردار اد ا کریں تاکہ کل ہم بھی شہدا کے سامنے سرخرو ہوسکیں ۔
اور شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ نمبر چارپونچھ یونین کونسل ہورنہ میرہ کے زیراہتمام مجاہد آبادکے مقام پر منعقدہ عظیم الشان شہدا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،شہدا کانفرنس کی صدارت امجد سرور شہید کے والد محترم سردار محمد سرور خان نے کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد فرید نے انجام دیئے ۔اس شہدا کانفرنس سے سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان ایڈووکیٹ ، کمانڈر شمشیر خان، مولانا عتیق الرحمن ، امیر جماعت اسلامی پونچھ سردار سجاد انور خان، امجد سرور شہید کے بڑے بھائی سردار ممتاز احمد خان، یونین کونسل ہورنہ میرہ کے امیر مولانا خالد محمود خان، سید نزاکت حسین شاہ ، قاری احمد اور دیگر نے خطاب کیا ۔امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود نے شہدا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک منظم سازش کے تحت کشمیر یوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے ہمارے کشمیری بھائی تاریخ رقم کررہے ہیں ۔لیکن ہم خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی نظر میں مودی ہیرو اور صلاح الدین دہشت گرد ٹھہرا اور ہمارے حکمران پانامہ پانامہ کھیلتے رہے ۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا ایک ہی حل ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خود ارادیت دیاجائے ۔ ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ جماعت اسلامی آزادکشمیر کی موجودہ حکومت کے اچھے کاموں پر اس کے ساتھ تعاون کرے گی لیکن اگر کوئی غلط کام ہوا تو اپوزیشن کا کردار بھی ہم ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی اسلامی انقلاب نے آنا ہے اور کشمیر نے آزاد ہونا ہے یہ ہو کررہے گا ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہ ہمارے اسلاف نے جو تاریخ رقسم کی ہے اب ہم نے اس تاریخ کی حفاظت کرنا ہے اوراپنے اسلاف کے کردار کو زندہ رکھنا ہے ۔ہمارے اسلاف نے اپنی جانوں کا نذرانہ جن مقاصد کے حصول کیلئے پیش کیا وہ مقاصد تاحال حاصل نہیں ہوسکے ۔ان مقاصد کے حصول اور شہدا کے مشن کی تکمیل کیلئے ہمیں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔یاد رہے کہ موجودہ تحریک آزادی کشمیر میں یونین کونسل ہورنہ میرہ سے تعلق رکھنے والے تیرہ شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے تحریک آزادی کو جلا بخشی اور ان شہدا میں امجد سرور شہید (گائوں جھڑی)، ماجد عزیز کیانی شہید (کلر پاک گلی)، سید افراز شاہ (سرچھہ بھناکھہ) ، صغیر احمد شہید (دوبتہ ہور نہ میرہ) ، زاہد اسحق شہید (کوٹیڑہ ہورنہ میرہ ) ، محمد شمریز شہید (کرونگڑا چھپڑابن )، رفیق عبداللہ شہید (گائوں ہنس بگلہ ہور نہ میرہ)، محمد الیاس شہید (گائوں کرونگڑا چھپڑابن )، سید فیصل نیاز شہید گائوں (کیاٹ کلاں ) ، خالد حسین شاہ شہید (گائوں ڈھنڈ کیاٹ کلاں )، شفاعت خان شہید (گائوں کیاٹ کلاں) ، مدثر حسین شاہ شہید گائوں (کیاٹ کلاں )، اقبال قاسم شہید گائوں شامل ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.