دبئی میں پراپرٹی شو،آئندہ سال مزید بڑے ایونٹ کیساتھ دبئی آئیں گے،ذیشان علی خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 اکتوبر 2017 20:56

دبئی میں پراپرٹی شو،آئندہ سال مزید بڑے ایونٹ کیساتھ دبئی آئیں گے،ذیشان ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی پی اے۔30 اکتوبر2017ء) : زمین ڈا ٹ کام کی جانب سے دبئی میں پاکستان پراپرٹی شو کا کامیاب انعقا د کیا گیا،پراپرٹی کی اس نمائش میں دو روز میں 14ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ پاکستان پراپرٹی شو کا افتتاح دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرجنرل سلطان بُٹی بن مجرن نے بطور مہمان خصوصی کیا۔ بعد ازاں زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے مہمان خصوصی کو نمائش کا دورہ کروایا ۔

تقریب کے دوسرے روز شارجہ کے حکمراں خاندان سے شیخ عبدالعزیز بن جمال القاسمی نے تقریب کو رونق بخشی جن کو زمین ڈاٹ کام کی انتظامیہ نے تقریب کی کامیابی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ پاکستان کے متحدہ عرب امارات میں سفیر جناب معظم احمدخان نے بھی اس تقریب میں خصوصی شرکت کی ، اِن کے ہمرا ہ پاکستانی سفارتخانے ابوظہبی کے کمرشل اتاشی کامران خان اور پاکستانی قونصل خانے دبئی کے کمرشل کاوٴنسلر ڈاکٹر ناصر خان بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے زمین ڈاٹ کام کی اس کاوش کی تعریف کی جس کے ذریعے سے پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ کو دنیا بھر کے سامنے متعارف کروایا گیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی محمد حفیظ بھی اس تقریب میں تشریف لائے۔پاکستان پراپرٹی شو میں 50سے زائد رئیل اسٹیٹ ڈویلپرزاور ایجنسیزنے ملک بھر سے اپنی بہترین رہائشی اور کمرشل پراپرٹیز کے ساتھ اس نمائش میں شرکت کی ۔

اس پراپرٹی شو میں ہزاروں کی تعداد میں لیڈز بھی حاصل ہوئیں جس کی وجہ سے نمائش کنندگان خاصے خوش دکھائی دیے۔ نمائش کنندگان کی خوشی کی دوسری وجہ بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت تھی ۔ اس حوالے سے زمین ڈاٹ کا م کے سی ای اوذیشان علی خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام امور میں پاکستان کو اولین ترجیح دیتے ہیں ۔اُن کا کہنا تھا کہ میں تمام ذی وقار مہمانان گرامی ،نمائش کنندگان، شرکاء اور دیگر مہمانان کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے ہمارے سا تھ اس نمائش کو تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ 14ہزار افراد کی اس نمائش میں شرکت اس بات کی عکاسی ہے کہ آج بھی رئیل اسٹیٹ سیکٹر سمندر پار پاکستانیوں اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے امور کے حوالے سے بنیادی کردار ادا کرتا ہے ۔ اُ ن کا کہنا تھا کہ پاکستان پراپرٹی شو میں اس بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ہم پر اعتماد کا مظہر ہے کہ لوگ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ہم پر اعتماد کر تے ہیں۔

اُنہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ انشااللہء اگلے سال2018ء میں زمین ڈاٹ کام اس سے بڑے شو کے ساتھ دبئی میں واپس آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پراپرٹی شو نے مُلک کی لگ بھگ700ارب ڈالر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پل کر کردار ادا کیا ہے ۔ سمندر پار مقیم پاکستانی ترسیلات زر کی مد میں 19.3ارب ڈالرز بھیجتے ہیں۔پاکستان پراپرٹی شو سے ترسیلات زر میں اضافہ اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی جس سے ملکی خسارے کو کم کرنے میں مدد حاصل ہوگی ۔

دبئی کے سب سے زیادہ با اثر پراپرٹی پورٹل بیوت ڈاٹ کام کے سی ای او حیدر علی خان نے اس ضمن میں کہا کہ دبئی میں 15لاکھ پاکستانی رہائش پذیر ہیں جن سے ملک کو سالانہ 4.33ارب ڈالر کا ترسیل زر حاصل ہوتا ہے جبکہ یہ کل ترسیلات زر کا 22.367فیصد ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ اس سارے کلیہ میں جس چیز کی کمی تھی وہ ایک ایسا قابل اعتماد پلیٹ فارم تھا جو کہ پاکستان میں لوگوں کو محفوظ سرمایہ کاری کرنے کا موقع فراہم کرتا، اس کمی کو پاکستان پراپرٹی شو نے مکمل کر دیا ہے ۔

پاکستان پراپرٹی شو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ کے سی ای او عمران علی خان نے کہا کہ ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ کی کمپنیاں ‘ پاکستان میں زمین ڈاٹ کام، متحدہ عرب امارات میں بیوت ڈاٹ کام اور بنگلہ دیش میں بی پراپرٹی ڈاٹ کام اس خطے کی کئی ملین ڈالرز کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی مدد کر رہی ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے مکمل فائدہ اُٹھا ئیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ نے کامیابی سے اجتماعی اقتصادی ترقی کے حوالے سے ایک ایسا منفرد اور شاندار فریم ورک متعارف کروایا ہے جو دنیا کے دیگر خطوں کیلئے بھی رہنمائی کا باعث بنے گا۔ پاکستان پراپرٹی شو دیگر ممالک کیلئے ایک قابل تقلید نمونہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :