راجہ عبدالقیوم کی سردار مسعود خان سے ملاقات

سیاسی اور انتظامی اہمیت کے معاملات ، آزاد کشمیر میں جاری سماجی و ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تباد لہ خیال

بدھ 1 نومبر 2017 20:03

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء) راجہ عبدالقیوم ممبر آزاد جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی نے ایوان صدر مظفرآباد میں صدر آزاد جموںوکشمیر سردار مسعود خان سے ملااقات کی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی اور انتظامی اہمیت کے معاملات ، آزاد کشمیر میں جاری سماجی و ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تباد لہ خیال ہوا ۔

صدر آزاد جموںوکشمیر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج معصوم خواتین اور لڑکیوں کو روکنے اور عام آبادی میں خوف و حراس پیدا کرنے کیلئے جارحانہ حکمت عملی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو روکنے کیلئے حریت رہنماؤں کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

نہتے پر امن معصوم کشمیری خواتین اور مرد وں کو پیلٹ گن سے نابینا کیا جار رہاہے اور ان کے گھر وں کو تباہ کیا جا رہا ہے ۔

صدر نے کہا ہے کہ خود مختاری کا حق ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور کشمیری کسی طور پر بھی اس حق کیلئے اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیںہٹیں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ۔صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تعمیراتی کام مکمل ہو جائے گا اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی ۔

انہوں نے یقین دھانی کرائی ہے کہ منصوبے کیلئے زمین کے حصول سے متعلق معاملات جلد ہی مقامی عوام کے بہترین مفاد میں حل ہو جائینگے اور متاثرین کے تحفظات دور کیئے جائیں گے ۔دریائے نیلم سے پانی کو ٹینل کی جانب موڑنے کے باعث دارالحکومت میں پانی کی متوقع کمی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا ہے تاہم صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے واٹر سپلائی کے متبادل منصوبوں پر کام کیا جائے گا اور علاقہ کی ماحولیاتی اور نباتاتی حیثیت بحال رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :