مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اکتوبرمیں 20 کشمیریوں کو شہیدکیا

پر امن مظاہرین پرآنسو گیس اور پیلٹ گن سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 217 افرادشدید زخمی، 308 افراد کو گرفتار کیاگیا بھارتی فوجیوںنے زبردستی گھروں میں گھس کر کم سے کم چار خواتین کی بے حرمتی کی، 48گھروں کو نقصان پہنچایا ،سینکڑوں میں لوٹ مار کی

بدھ 1 نومبر 2017 20:05

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اکتوبر میں20بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جن میں سے ایک نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کیاگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ان شہادتوں کی وجہ سے ایک خاتون بیوہ اورایک بچہ یتیم ہوا۔

بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پرآنسو گیس اور پیلٹ گن سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 217 افرادشدید زخمی ہوئے اس عرصے کے دوران حریت رہنمائوں ، کارکنوں اورشہریوں پر مشتمل 308 افراد کو گرفتار کیاگیا ۔ بھارتی فوجیوںنے گزشتہ ماہ زبردستی گھروں میں گھس کر کم سے کم چار خواتین کی بے حرمتی کی اور 48گھروں کو نقصان پہنچایا اور سینکڑوں گھروں میں لوٹ مار کی ۔

(جاری ہے)

کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی طرف سے شہریوں پر مظالم کی شدید مذمت کی ہے ۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ فوجی املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں اورگھروں میں زبردستی داخل ہو کرمکینوں کو ہراساں کرتے ہیں۔ ادھر بھارتی فوجیوںنے ضلع کپواڑہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ۔

فوجیوںنے ضلع کے علاقے صفاوالی چک ہائی ہامہ کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی جس سے مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔ حریت رہنماء مختار احمد وازہ ایک وفد کے ہمراہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے دو کشمیری نوجوانوںکے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلع پلوامہ کے علاقے پسال گئے۔ جموںوکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میںنئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میںپارٹی کے غیر قانونی طورپرنظربند چیئرمین شبیر احمد شاہ کی گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ بھارتی انتظامیہ شبیر احمد شاہ کو دانستہ طورپر علاج معالجے کی سہولت سے محروم رکھ کر ان کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔