Live Updates

وقت آ گیا کہ الطاف حسین پارٹ ٹو کو ملک بدر کر کے انگلینڈ میں سسرالیوں کے پاس بھیجا جائے، عائشہ گلالئی کا عمران خان کانام لئے بغیر مطالبہ

شیخ رشید عمران کا گرو ہے، اس کے پاس گالیاں دینے والا فواد چوہدری، نیب زدہ فردوس عاشق اعوان اور لینڈ مافیا علیم خان ہے، اب عامر لیاقت بھی ان کی ٹیم کا حصہ بن گیا ، ایک آدمی اپنے ساتھیوں سے ہی پہچانا جاتا ہے، خود کو سونامی کہتا ہے، سونامی تو عذاب ہوتا ہے، میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والے اب پشاور 48ارب کا قرضہ لے کر وہی جنگلہ بس بنا رہے ہیں، نقل بھی ان کی کرتے ہیں اور گالیاں بھی ان کو ہی دیتے ہیں، پرویز خٹک کا احتساب کون کرے گا،این اے 4میں پرویز خٹک کی نگرانی میں دھاندلی ہوئی ، جس شخص کو میرا سیکرٹری بنا کر پیش کیا گیا اس سے میرا دور تک کا کوئی تعلق نہیں ، اگر یہ اب سڑکوں پر نکلے تو میں بھی نکلوں گی، تحریک انصاف کی منحرف رہنماء و رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 2 نومبر 2017 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنماء و رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان کا نام لئے بغیر اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ الطاف حسین پارٹ ٹو کو ملک بدر کر کے انگلینڈ میں سسرالیوں کے پاس بھیجا جائے، اس کا گرو شیخ رشید ہے، اس کے پاس گالیاں دینے والا فواد چوہدری، نیب زدہ فردوس عاشق اعوان اور لینڈ مافیا علیم خان ہے، اب عامر لیاقت بھی ان کی ٹیم کا حصہ بن گیا ہے، ایک آدمی اپنے ساتھیوں سے ہی پہچانا جاتا ہے، خود کو سونامی کہتا ہے، سونامی تو عذاب ہوتا ہے، میٹرو کو جنگلا بس کہنے والے اب پشاور 48ارب کا قرضہ لے کر وہی جنگلا بس بنا رہے ہیں، نقل بھی ان کی کرتے ہیں اور گالیاں بھی ان کو ہی دیتے ہیں، پرویز خٹک کا احتساب کون کرے گا،این اے 4میں پرویز خٹک کی نگرانی میں جس طریقے سے دھاندلی ہوئی اس کے ثبوت موجود ہیں،نوشہرہ میں پنجہ گروپ ہے، سارے ٹھیکے اس کے پاس ہیں، ایک شخص کو میرا سیکرٹری بنا کر پیش کیا گیا، اس سے میرا دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے،چار سال تک کے پی کے میں عوام کو سہولیات نہیں دی گئیں، اب پھر سڑکوں پر آنے کی بات کر رہے ہیں، اگر یہ سڑکوں پر نکلے تو میں بھی نکلوں گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا کہ چار سال سے الزامات، دھرنے، ہڑتالیں اور گالیاں چلتی رہیں، آخر میں نقصان معیشت اور پاکستان کا ہوا، آج ملک میں بے روزگاری ہے،جو خود ھرنے کرتے ہیں ان کی خیبرپختونخوا میں گورننس فیل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار سال میں عوام کو سہولیات نہیں دیں، اب پھر سڑکوں پر آنے کی بات کر رہے ہیں، اب اگر یہ سڑکوں پر نکلے تو میں بھی نکلوں گی، دھرنے میں منشیات فراہم کی جا رہی تھی۔

وہی اب یونیورسٹی سے برآمد ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو کو جنگلا بس کہنے والے اب پشاور 48ارب کا قرضہ لے کر وہی جنگلا بس بنا رہے ہیں، نقل بھی ان کی کرتے ہیں اور گالیاں بھی ان کو ہی دیتے ہیں، اب اس ملک میں انارکی نہیں چلے گی، پانامہ میں 350لوگوں کے نام تھے، کیا صرف سیاست دانوں کو ٹارگٹ کیا جائے گا اور دوسروں کو آزادی ہے، پرویز خٹک کا احتساب کون کرے گا، نوشہرہ میں پنجہ گروپ ہے سارے ٹھیکے اس کے پاس ہیں۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ جنہوں نے میرے خلاف پریس کانفرنس کی ہے انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے، الطاف حسین پارٹ ٹو اس ملک میں آ چکا ہے،یہ لوگ لاشوں پر سیاست کرتے ہیں، ان کے فونز کا آڈٹ ہونا چاہیے،ایسے ہتھکنڈوں سے میں ڈرنے والی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص کو میرا سیکرٹری بنا کر پیش کیا گیا، اس سے میرا دور دور تک کوئی تعلق نہیں، وقت آ گیا ہے کہ الطاف حسین پارٹ ٹو کو ملک بدر کیا جائے اور انگلینڈ میں سسرالیوں کے پاس بھیج دیا جائے، اس کا گرو شیخ رشید ہے، اس کے پاس گالیاں دینے والا فواد چوہدری، نیب زدہ فردوس عاشق اعوان اور لینڈ مافیا علم خان ہے، اب عامر لیاقت بھی ان کی ٹیم کا حصہ بن گیا ہے، ایک آدمی اپنے ساتھیوں سے ہی پہچانا جاتا ہے، خود کو سونامی کہتا ہے ، سونامی تو عذاب ہوتا ہے، میں نے ورکرز کنونشن بڑا کامیاب کیا ہے، اب میں لاہور میں بھی کنونشن کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 4کے الیکشن میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی نگرانی میں جس طریقے سے دھاندلی ہوئی اس کے ثبوت موجود ہیں، پی ٹی آئی تو اب میری پارٹی ہے، یہ سیٹ مجھے نیازی صاحب نے نہیں دی، ہم نے پی ٹی آئی کے منشور کیلئے کام کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات