مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے محاصرے کی کارروائی کے دوران شوپیاں میں گھریلو اشیا ، گاڑیوںکی تو ڑ پھوڑ کی

ہفتہ 4 نومبر 2017 19:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران لوگوں کے گھروں میں گھس کر گھریلواشیاء کی توڑ پھوڑ کے علاوہ کھڑکیوں اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقامی افراد نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ فوجیوں نے ملک محلہ اور آستان محلہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوان ایک درجن کے لگ بھگ گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے جبکہ لوگوں کی گاڑیوں کے شیشے بھی چکنا چور کیے گئے۔ ایک شہری نے بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے اسکی سیبوں کی تین پیٹیاں بھی توڑ ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :