برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے اپنا کردار اداکرے ،چودھری محمد یٰسین

برطانیہ میں آباد کشمیری تارکین وطن مسئلہ کشمیر حل کروانے کیلئے برطانوی حکومت پر دبائو ڈالیں، قائد حزب اختلاف قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر مسئلہ کشمیر درحقیقت برطانیہ کاہی پیدا کردہ مسئلہ ہے ۔اور اسے حل کرانے میں بھی برطانوی حکومت کو کردار اداکرنا ہوگا، تقریب سے خطاب

ہفتہ 4 نومبر 2017 19:32

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2017ء) آزادکشمیر قانون سازاسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمد یٰسین نے کہاہے کہ برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے اپنا کردار اداکرے ،برطانیہ میں آباد کشمیری تارکین وطن مسئلہ کشمیر حل کروانے کیلئے برطانوی حکومت پر دبائو ڈالیں۔مسئلہ کشمیر درحقیقت برطانیہ کاہی پیدا کردہ مسئلہ ہے ۔

اور اسے حل کرانے میں بھی برطانوی حکومت کو کردار اداکرنا ہوگا۔ وہ یہاں نیلسن کونسل ہائوس کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ ملک محمد یونس آف گہرائی کی جانب سے دئے گئے استقبالیہ میں لارڈ میئر آف پینڈلی بروع کونسل اور اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری محمد یٰسین نے کہاہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے تمام ترمظالم ڈھانے کے باوجود ناکامی کاشکار ہوچکی ہے اور اب اس نے حریت پسماندراہنمائوں ، ان کے بیٹوں، اور عزیزوں کو بوگس مقدمات میں گرفتار کرنا شروع کردیاہے ۔

(جاری ہے)

یہ قابل مذمت فعل ہے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں دنیا کے خطرناک ترین ہتھیاروں کے استعمال بستیوں کی بستیاں جلانے کے باوجود ناکامی کاشکار ہوچکا۔و ہ تمام ترمظالم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر چھائی ہوئی ظلم سیاہ رات ایک دن ختم ہوگی ۔ اور کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے سرفراز ہونگے ۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں دوہزا رسے زائد گمنام قبروں کی شناخت ہوئی ہے ۔جن کو بھارتی افواج نے تشدد کے ذریعے شہید کیا۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر جنوبی ایشاء میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔اقوام عالم دوبڑی ایٹمی طاقتوں کے درمیان مقبوضہ کشمیر کا تنازعہ حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت چائنہ، پاکستان اکنامکس کوری ڈور میں رکاوٹیں ڈال کر جنوبی ایشاء میں اپنی چودہراٹ قائم کرناچاہتاہے ۔

جو کہ ناممکن ہے ۔ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان میں ترقی کی علامت ہے ۔ سی پیک کاسہرا جناب آصف علی زرداری کے سرپر ہے ۔جنہوں نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں اس منصوبے کو لانچ کرایا۔ انہوں نے کہاکہ اقوام عالم مسئلہ کشمیر کی اس سلگتی ہوئی چنگاری کو سرد کرنے میں اپنا کردار اداکریں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کاسلسلہ شروع کیاہواہے ۔ جس سے نہتے کشمیری بے گناہ عوام شہیدا ور زخمی ہورہے ہیں۔شہریوں کی املاک کو بھاری نقصان ہورہاہے ۔حکومت ّآزادکشمیر ان 13 اتنخابی حلقوں میں جو برائے راست فائرنگ کی زد میں آتے ہیں۔ان کیلئے خصوصی امدادی پیکیج کااعلان کرے ۔