آرمی چیف اور وزیراعظم کا ایل اوی سی کا دورہ ، بھارتی فائرنگ کی مذمت، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے، امدادی رقم میں اضافے کا اعلان
پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، مادر وطن اور آزاد کشمیر کے لوگوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کی قربانیاں قابل ستائش ہیں،افواج پاکستان کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں، مشرقی سرحد سے خطرے کے باوجود انسداد دہشت گردی میں کامیابی سنگ میل ہے ہم اسکے ساتھ ساتھ امن واستحکام کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم وزیراعظم کی بھارتی فائرنگ سے شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں سے ملاقات، شہداء اور زخمی افراد کے خاندانوں کیلئے معاوضہ بڑھانے کا اعلان ، شہری آبادی کے تحفظ کیلئے بنکرز کی تعمیر کی بھی منظوری دی،آئی ایس پی آر آرمی چیف کی بھارتی فائرنگ سے زخمی لڑکی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت
جمعہ 10 نومبر 2017 17:47
(جاری ہے)
جنرل آفیسر کمانڈنگ کی جانب سے وزیراعظم کو ایل او سی کی صورتحال پر اور بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور شہری آباد ی کو نشانہ بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیاکہ بھارت فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاک فوج بھارتی جارحیت کا موثر اور منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارتی فوج کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارتی فائرنگ سے شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں سے بھی ملاقات کی اور شہداء اور زخمی افراد کے خاندانوں کیلئے معاوضہ بڑھانے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کا عزم اور حوصلہ قابل تعریف ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے شہری آبادی کے تحفظ کیلئے بنکرز کی تعمیر کی بھی منظوری دی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی فائرنگ میں زخمی لڑکی جس کی ٹانگ ضائع ہوگئی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی۔بعدازاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل او سی پر تعینات جوانوں سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے مادر وطن کی حفاظت اور آزاد کشمیر کے لوگوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ افواج پاکستان کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں، مشرقی سرحد سے خطرے کے باوجود انسداد دہشت گردی میں کامیابی سنگ میل ہے ہم اسکے ساتھ ساتھ امن واستحکام کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ۔اس سے قبل کورکمانڈر راولپنڈی نے وزیراعظم اور آرمی چیف کا استقبال کیا۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.