
اقتدار میں آکر خود فائدہ اٹھائو ں گا نہ کسی کو اٹھانے دوں گا ،نئے شامل ہونیوالے ،ٹکٹ کے خواہشمند سوچ لیں ترقیاتی فنڈز نہیں ملیں گے‘ عمران خان
خیبر پختوانخواہ میں چار سال میں درجہ چہارم کا ایک ملازم بھی بھرتی نہیں کرایا ،زرداری ،نواز شریف لوگوں کو پیسے سے خریدتے ہیں حکمرانوں نے اپنے مفادات کیلئے اداروں کو تباہ کیا ،ذاتی نوکروں کواداروں میں تعینات کر رکھا ہے‘ چیئرمین تحریک انصاف کی گلبرگ میں گفتگو سردار آصف احمد علی دوبارہ پی ٹی آئی میں شامل،خان صاحب ہم چار سال آپکے منتظر رہے ،حکمرانوں کی جگہ اب اڈیالہ جیل ہے‘ سابق وزیر خارجہ
جمعہ 10 نومبر 2017 18:16

(جاری ہے)
اس موقع پر سردار آصف احمد علی نے اپنے ساتھیوں سمیت دوبارہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ عمران خان نے سردار آصف احمد علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ کو ہم سے مایوسی نہیں ہوگی ۔
انہوںنے کہا کہ حکمرانوں کے اقتدار میں آنے سے پہلے اور اقتدار میں آنے کے بعد کے اثاثوں کا جائزہ لیں سب واضح ہو جائے گا،دس سالوں میں ایک فیکٹری سے تیس فیکٹریاں ہو گئی ہیں ۔ یہ چاہتے ہیں کہ قبضہ گروپ اور کنٹریکٹر سیاست میں آجائیں اور ان کے ساتھ مل ملا کر منصوبے کریں ۔ آج آپ بڑے بڑے نام دیکھ لیں جواقتدار میں آنے سے پہلے کیا تھے اور آج کیا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک میں پرانی اور روایتی سیاست نہیں چلے گی ۔جو بھی پی ٹی آئی میں آئے گا وہ اپنے لئے نہیں بلکہ ملک کے لئے کھیلے گا ، تبدیلی آئے گی اور میرے سے شروع ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ چار سال سے خیبر پختوانخواہ میں حکومت میں ہیں لیکن ایک فیکٹری بھی نہیں لگائی ،بینک آف خیبر سے کوئی قرضہ لیا اور نہ رشتہ داروں نے کوئی فائدہ اٹھایا ،ان چار سالوں میں درجہ چہارم کا ایک ملازم بھی بھرتی نہیں کرایا ۔ اس لئے جو میں کروں گا میں توقع رکھتا ہوں میری ٹیم بھی وہی کرے ۔ اقتدار سے خود فائدہ اٹھائوں گا اور نہ کسی کو فائدہ اٹھانے دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم سیاستدانوں کو برا بھلا کہتی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ سیاستدان قیادت کر رہے ہوتے ہیں اس لئے لیڈروں کو شفافیت کی مثال بننا ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ترقیاتی فنڈز کے نام پر اراکین اسمبلی کو 94ارب روپے دے رہے ہیں جبکہ خیبر پختوانخواہ کے پورے صوبے کا ترقیاتی فنڈ 100ارب روپے ہے ،دنیا کی کسی جمہوریت میںایسا نظام نہیں ہے کہ اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دئیے جائیںبلکہ یہ بلدیاتی اداروں کا کام ہوتا ہے ۔ آصف زرداری اور نواز شریف نظریے کے لئے لوگوں کو ساتھ نہیں ملاتے بلکہ انہیں پیسے کے بل بوتے پر خریدا جاتاہے ،کرپشن اوپر سے شروع ہوتی ہے ۔ہم نئی روایت ڈالیںگے جب انشا اللہ ہماری باری آئے گی تو ہم کسی رکن قومی یا صوبائی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز نہیں دیں گے بلکہ یہ نیچے بلدیاتی اداروں کے پاس جائیں گے ۔ اپنے تجربے کی بنیا دپر آئندہ بلدیاتی نظام میں ضلع ناظم کا انتخاب برطانیہ کے ماڈل کو دیکھتے ہوئے براہ راست کرایا جائے گا ۔ یہاں پنجاب میں صرف ایک شخص وزیر اعلیٰ پنجاب سارے فیصلے کرتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بہت سے لوگ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں لیکن میں تمام لوگوں اور ٹکٹ کے خواہشمندوں کو بھی بتانا چا ہتا ہوں کہ سوچ لیں حکومت میں آ کر کسی کو ترقیاتی فنڈز نہیں ملیں گے۔ انہوںنے کہا کہ یہاں حکمرانوں نے اپنے مفادات کیلئے اداروں کو تباہ کیا ،جب ہم قائد اعظم کے پاکستان کی بات کرتے ہیں تو ادارے مضبوط ہوںاور شخصیت اداروں کو کنٹرول نہ کرے ۔حکمرانوں نے اپنے مفادات کیلئے ذاتی نوکروں کوتعینات کر رکھا ہے ۔ قبل ازیں سردار آصف احمد علی نے کہا کہ مجھے بے پناہ خوشی ہے کہ آج خان اعظم میر ے غریب خانے پر تشریف لائے ہیں ۔میںنے چار سال پہلے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن کچھ غلط فہمیاں ہو گئی تھیں او ریہ سیاست میں بڑی بات نہیں ۔ میں نے اس وقت ہی فیصلہ کیا تھاکہ اگر سیاست کروں گا تو تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے کروں گا وگرنہ نہیں کروں گا۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب ہم چار سال آپ کے منتظر رہے اور انتظار کرتے رہے ہم ہر روز پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے لئے تیار تھے۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان واحدلیڈر ہیں جن کے دامن پر کوئی دھبہ نہیں اور عمران خان نے ڈوبتے ہوئے پاکستان کو بچایا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جو پوچھتے تھے مجھے کیوں نکالا اب انہیں خوب سمجھ آ گئی ہو گی ان کی جگہ اب اڈیالہ جیل ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سیکریٹری جنرل ایگزیکٹو کونسل دبئی سے ملاقات،
-
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا موجودہ سکیورٹی صورتحال میں بڑا فیصلہ
-
وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
-
آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں
-
امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں ہلاکتیں واقع ہونے کا خدشہ، ٹام فلیچر
-
افغانستان کی 75 فیصد آبادی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم، یو این ڈی پی
-
جنگ کا آغاز ہماری طرف سے نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور ردعمل دیں گے
-
مجھے اور میری اہلیہ کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر قید میں رکھا گیا ہے
-
عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا،کورٹ پیکنگ کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں
-
جرمنی: ایس پی ڈی نے اتحادی معاہدے کی منظوری دے دی، نئی حکومت کی راہ ہموار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.