اگلی نصف صدی میں بلاول بھٹو ی کو خدا پاک کئی بار وزارت عظمی ٰ اور صدر

پاکستان کے منصب پر براجمان ہونے کا انعام عطا کرخدمت خلق کا موقع دیں گے،شوکت جاوید میر ایسی کسی پارٹی کی کوئی تاریخ نہیں ہے ،جانوں کے نذرانے بھی اسی پارٹی نے پیش کی ہے، عوام رابطہ مہم کے دوران عمائدین سے گفتگو

پیر 13 نومبر 2017 17:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر نے کہا ہے کہ نصف صدی پر محیط پاکستان پیپلز پارٹی کی لازوال لہو رنگ جدوجہد میں پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دو بار وزارت عظمی ٰ اور صدر کے منصب پر فائز رہے اور ان کی بہادر بیٹی قائد انقلاب محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے عالم اسلام اور دنیا بھر کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہونے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا اور دوسری بار بھی اللہ نے موقع عطا فرمایا ،اگلی نصف صدی میں جواں سال چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خدا پاک کئی بار وزارت عظمی ٰ اور صدر پاکستان کے منصب پر براجمان ہونے کا انعام عطا کرخدمت خلق کا موقع دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کسی پارٹی کی کوئی تاریخ نہیں ہے ،جانوں کے نذرانے بھی اسی پارٹی نے پیش کی ہے ان خیالات کا اظہار شوکت جاوید میر پریڈ گرائونڈ جلسہ کے سلسلہ میں عوام رابطہ مہم کے دوران عمائدین سے گفتگو کرتے کر رہے تھے اور اسی پارٹی اور بھٹو خاندان نے ڈکٹیٹروں ، آمروں ، عوام دشمن ، سرمایہ داروں ، جاگیروں اور ان کے حاشیہ بر داروں سے ٹکرانے کی رسم شبیری بھی ادا کی ۔

(جاری ہے)

پانچ دسمبر کو پریڈ گرائونڈ پر عوامی ریفرنڈم ہوگا ،پریڈ گرائونڈ اسلام آباد پر ظالم و مظلوم کے درمیان حق و باطل کا وہ معرکہ ہوگا جس کے لئے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ، دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنی چار نسلوں سمیت بے شمار خون کے نذرانے پیش کر کے قومی وقار عوامی مفاد کی عالمی مرتب کی تھی،اہل اسلام سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری،محترمہ فریال تالپور سمیت ساری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ربیع الاول کے احترام میں 30 نومبر کو پارٹی کا یوم تاسیس ملتوی کر کے پانچ دسمبر منانے کا اعلان کیایہ وہی تسلسل ہے جس کی بنیاد 1973ء متفقہ آئین اور قادنیوں کو غیر مسلم قرار دے کر شہید ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کیا تھا ۔

پیپلزپارٹی گولڈن جوبلی تقریبات اس فخر سے منائے گی کہ اس کے مقابلے میں کسی جمہوری قوت کی نہ ہی اتنی قربانیاں ہیں نہ ہی اتنی طویل جدوجہد ،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے معاہدہ تاشقند کے موقع پر تقسیم کشمیر کی گھنائونی سازش کو پائوں تلے روندنے کے لئے وزارت خارجہ کے منصب کو ٹھوکر مار دی جس کے حصول کے لئے کئی بڑے ناموں نے امروں کے بوٹ پالش اور تیل مالش کر کے غیر ت اور آناء گروی رکھا ،آج بھی ان کرداروں کا پورا معاشرتی استحصال میں عمل دخل ہے جن کے بڑوں نے انگریزوں کے ’’کتوں‘‘ کو نہلانے اور ’’گھوڑوں‘‘ کی پروش کے صلے میں جائیدادیں اور اقتدار حاصل کیا ۔

شوکت جاوید میر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جس طرح عوام رابطہ مہم اور کارکنوں کو منظم کرنے کے لئے پارٹی کے سابق صدر چوہدری عبدالمجید موجودہ صدر چوہدری لطیف اکبر ،سینئر نائب صدر چوہدری پرویز اشرف، سیکرٹری جنرل راجا فیصل ممتاز راٹھور کے علاوہ قائد حزب اختلاف چوہدری یاسین سمیت پارٹی اور پارلیمانی پارٹی نے انتھک محنت کی اس کی وجہ سے چالیس ہزار سے زائد لوگ آزاد کشمیر سے جلسہ عام میں قافلوں کی صورت میں شرکت کرینگے ،5 دسمبر کاملک گیر ، نظریاتی ، جمہوری ، عوامی اجتماع، جواں سال عالمی شہرت یافتہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کم عمر ترین وزیراعظم پاکستان منتخب کرنے کا ریفرنڈم ہوگا وہاں دہشت گردی ، انتہاء پسندی ، لاقانونیت ، آئین قانون کی حکمرانی ، جمہوریت کے استحکام ، مقبوضہ کشمیر کی آزادی ، توانائی کے بحران پر قابو،بے روزگاری، جہالت کو جڑ سے اکھیڑ کر مساوات پر مبنی اسلامی فلاحی ریاست کا عالمی بریک تھرو ہوگا ۔

شوکت جاویدمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام پر بھٹو خاندان کے بے شمار احسانات ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی بے باک وکالت کی اور عالمی برداری کے سامنے مسئلہ کشمیر کو نیوکلیئر فلش پوائنٹ بنایا آج یہی وجہ ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی امن قائم رکھنے کی ضمانت بن چکا ہے اور اس کے لئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی کامیاب کشمیر پالیسی اب بھی حکومتوں ، افواج پاکستان ، قومی سلامتی کے اداروں کے لئے مشعل راہ ہے ۔مقبوضہ کشمیر کے عوام اور قیادت شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی لا فانی جدوجہد کا تقاضہ ان کے نواسے بلاول بھٹو زردای سے اسی توقع کے ساتھ کرتی ہے ۔