شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے فوج کے متعلق دیئے بیان پر معافی مانگ لی

اتوار 3 دسمبر 2017 10:53

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے فوج کے متعلق دیئے بیان پر معافی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔3دسمبر2017ء) :پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری  کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے پاک فوج کے حوالے سے بے ہودہ پیغام جاری کرنے پر معافی مانگ لی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے پیغام میں جس طرح کے الفاظ استعمال کئے مجھے ان پر گہرا پچھتاوا ہے میں عوام کو اس تکلیف میں مبتلا کرنے کے لئے معافی مانگتی ہوں مجھے اپنے الفاظ کے چناؤ پر دکھ اور افسوس ہے لیکن میں اپنے موقف پر قائم ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں اپنا موقف اچھے انداز میں دے سکتی تھی جس سے کسی کو تکلیف نہ ہوتی ۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری نے دھرنا مظاہرین کے ساتھ مزاکرات کرنے پر پاک فوج کے خلاف انتہائی غیر اخلاقی ویڈیو جاری کی تھی جس میں پاک فوج کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اب انہوں نے اپنے بیان کے حوالے سے معافی مانگ لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :