لاہور،جیل روڈ پر اوور سپیڈ کے باعث گاڑی فٹ پاتھ پر ٹکرا کر الٹ گئی،ایک شدید زخمی

بدھ 13 دسمبر 2017 01:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) جیل روڈ پر اوور سپیڈ کے باعث گاڑی فٹ پاتھ پر ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے کے دوران موٹر سائیکل سوار شہری شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، بتایا گیا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا کہ اچانک گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی، ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے، گاڑی کی نمبر پلیٹ سے گاڑی کے مالک تک پہنچا جائے گا جس کے بعد کارروائی کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :