بھارتی فورسز حریت پسند رہنماء مشتاق احمد زرگر کے اہل خانہ کو ہراساں کر رہی ہے

مشتاق کے بڑے بھائیوں فیاض احمد زرگر اور ظہور احمد زرگر کو بھی انتقامی کارروائیوں اور تشددکا نشانہ بنایا جارہا ہے

منگل 26 دسمبر 2017 14:02

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2017ء) مقبوضہ کشمیرمیںآزادی پسند رہنماء مشتاق احمد زرگر کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز انہیں ہراساں کر رہی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشتاق زرگر کے اہلخانہ اور رشتہ داروں نے سرینگر میں میڈیا کو بتایا کہ فورسز انہیں ہراساں کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مشتاق زرگر جاری جدوجہد آزادی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور ان کے اہلخانہ اور رشتہ داروںکو ان کے نظریات اور جدوجہد آزادی سے وابستہ کی سزادی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیںسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مشتاق کے بڑے بھائیوں فیاض احمد زرگر اور ظہور احمد زرگر کو بھی انتقامی کارروائیوں اور تشددکا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ انتظامیہ نے مظالم کی تمام حدوں کو پار کردیا ہے اور ان کے بھتیجوں اور بھانجوں کو بھی نہیں بخشا جارہا ۔ ایک اور رشتہ دا ر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ حریت رہنماء کے رشتہ داروں کو نظربندی اور گھروں پر چھاپوں جیسے کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ جب سے مشتاق زرگر گھر سے گئے ہیں ہمارے پاس ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیںہیںاور ہمیں بلا جواز طورپر تنگ طلب کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :