مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں تلاشی آپریشن کے دوران لوگوںکو ہراساں کیا ،ْ اساتذہ کو مار پیٹ کا نشانہ بنایا

بدھ 3 جنوری 2018 15:28

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں کے ایک درجن سے زائد دیہات میں محاصرے او ر تلاشی کی کارروائی کے دوران شہریوں کو سخت ہراساں کیا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے کچہ ڈورہ، چاکو، بٹہ پورہ، لنڈورا، گارہند، مراد پور، بمن، مانتری بوک، حرمین اور دیگر دیہات کو محاصرے میں لیکر تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے۔

(جاری ہے)

فورسز اہلکار گھروں میں گھس گئے اور خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو سخت ہراساںکیا اور گھریلو اشیا کی توڑ پھوڑ کی۔ دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے شاہ گنڈ حاجن میںایک کوچنگ سینٹر میں گھس کو اساتذہ کو سخت مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔ قابض فوجیوں نے اساتذہ کو گھسیٹا اور انہیں مارا پیٹا جس کے باعث کئی استاد لہو لہاں ہو گئے۔واقعے کے خلاف علاقے کے لوگوں نے زبردست احتجاج کیا۔

متعلقہ عنوان :