آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کے بنیادی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ، سنگولہ کے عوام نے جس طرح والہانہ استقبال کیا اس پر میں دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں‘ہندوستانی افواج ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے نہتے اور معصوم لوگوں کو شہید کر رہے ہیں‘ ہندوستان کو ظلم کا یہ بازار بند کرنا ہو گا

صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کا عوامی اجتماع سے خطاب

بدھ 3 جنوری 2018 16:00

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کے بنیادی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ، سنگولہ کے عوام نے جس طرح والہانہ استقبال کیا اس پر میں دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے آج یہاں بنی نکہ سنگولہ کے مقام پر عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر نے کہا کہ ہمارے وسائل کم لیکن مسائل زیادہ ہیں اہل ثروت اور خوشحال لوگوں کو آگے بڑھ کر عوام کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج آزاد کشمیر کے لوگ تو آزاد ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی اور بہنیں آزادی کی نعمت سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی افواج دہشت گردی کر رہی ہے۔

وہاں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں ہو رہی ہیں۔ صدر نے کہا کہ ہندوستانی افواج ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے نہتے اور معصوم لوگوں کو شہید کر رہے ہیں۔ ہندوستان کو ظلم کا یہ بازار بند کرنا ہو گا۔ اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو حق خودارادیت دے کر اقوام متحدہ میں اپنا کیا ہوا وعدہ نبھانا پڑے گا۔ جلسے سے زین اکبر ، پروفیسر شریف نثار ، ملک عاشق اعوان ، عارف مغل ، نسیم اعوان ، مشہود اور عبد الرزاق نے بھی خطاب کیا۔اس جلسہ کی صدارت زین اکبر نے کی جبکہ نشاط حسین نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے۔ بعد ازیں صدر گرامی نے سنگولہ میں مختلف منصوبہ جات کا بھی معائنہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :