آزاد حکومت نے حاصل کردہ ترقیاتی فنڈز کا 97فیصد استعمال کر لیا جوترقیاتی اہدا ف حاصل کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے،مشتاق احمد منہاس

کابینہ نے جن 20منصوبہ جات کی منظوری دی ہے ان میں15شاہرات اور3پل شامل ہیں جس کی مالیت 5ارب15کروڑ سے زائد ہے پاک فوج کی تحریک پر دفاعی نوعیت کی3سڑکوں کی منظوری دی گئی ہے ،آزادکشمیر میں بیت المال کا ریجنل دفتر قائم کرنے اورکشمیر انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کی اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دیدی گئی ہے،وزیر اطلاعات آزادکشمیر

منگل 9 جنوری 2018 21:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات، سیاحت وآئی ٹی راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ حکومت نے حاصل کردہ ترقیاتی فنڈز کا 97فیصد استعمال کر لیا ہے جوترقیاتی اہدا ف حاصل کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ کابینہ نے جن 20منصوبہ جات کی منظوری دی ہے ان میں15شاہرات اور3پل شامل ہیں جس کی مالیت 5ارب15کروڑ سے زائد ہے۔

پاک فوج کی تحریک پر دفاعی نوعیت کی3سڑکوں کی منظوری دی گئی ہے ،آزادکشمیر میں بیت المال کا ریجنل دفتر قائم کرنے اورکشمیر انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کی اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار کابینہ کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد،ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ کابینہ نیضلع میرپور میں کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کاڈیالوجی کی اپ گریڈیشن کی منظوی دی گئی ہے، کشمیر انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے مریضوں کوانجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کی سہولت میسر ہو جائے گی ۔

انہوںنے کہا کہ 01میگا واٹ کے بھیڈی ڈوبہ پاور پراجیکٹ ضلع حویلی کی منظوی بھی دی گئی جس سے لائن آف کنٹرول کے اس علاقہ میں بجلی کی فراہمی یقینی ہو گی ۔انہوںنے کہا کہ 15شاہرات اور 4پلوں کی منظوری دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر نے اس وقت تک ملنے والے ترقیاتی فنڈز کا 97فیصد خرچ کر لیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ آبی،ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور دیہی علاقوںمیں پینے کے پانی کی کمی کا جائزہ لینے اور اس کے حل کے لیے سیکرٹری پی اینڈ ڈی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،چیف انجیئنر سی ڈی او ،چیف پی اینڈ ڈی اور رورل واٹر سپلائی سپیشلسٹ کمیٹی کے ممبران ہوں گے ۔انہوںنے کہا کہ کمیٹی 2ماہ کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گی جس کو سامنے رکھ کر لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ CDCنے ضلع مظفرآباد میں تعمیر شاہ سلطان RCCپل کے لیے حصول اراضی کی غرض سے زمین و تعمیرات کے معاوضہ جات کی منصوبہ کی بھی منظوری دے دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی تحریک پر دفاعی نوعیت کی تین سڑکوں کی منظوری دید ی ہے جن میں ضلع نیلم میں اشکوٹ چیچوارڈروڈ، ضلع باغ میں بسوٹی شیر کیمپ روڈ اور ضلع سدھنوتی میں منگ گوئیں نالہ روڈ شامل ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کی وزراء کو باقاعدگی کے ساتھ پورے آزادکشمیر کا دورہ کرنے اور عوام کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ لوگوں کو سہولتیں ملیں۔

انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں بیت المال کا ریجنل دفتر قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جن سڑکوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں ضلع کوٹلی میں بحالی و مرمتی سہنسہ سرساوہ روڈ ،۔مائی طوطی دربار کھوئی رٹہ تا راجدہانی روڈ ،۔بہترگی و بحالی ڈڈیال سیاکھ روڈ ،۔ضلع بھمبر میں بہترگی وبحالی بھمبر جاتلاں روڈ ،۔ضلع باغ میں ڈھلی لسڈنہ روڈ،۔

ضلعی حویلی میں پلنگی تا کہوٹہ روڈ ،۔تعمیر پی سی سی روڈ دربار الف دین باجی مرحوم کالا مولا،۔ضلع پونچھ میں گوئیں نالہ راولاکوٹ روڈ ،۔دوارا ندی ،تیتری نوٹ عباسپور روڈ ،۔ضلع سدھنوتی میں آزاد پتن پلندری روڈ ،۔اپ گریڈیشن پلندری قلعاں روڈ ،۔منگ تا پلندری براستہ چلار روڈ ،۔ضلع نیلم میں دفاعی نوعیت کی اشکوٹ چیجوارڈ روڈ ،۔ضلع باغ میں بسوٹی شیر کیمپ روڈ ،سدھنوتی میں منگ گوئیں نالہ روڈ شامل ہیں۔

انہوںنے کہا کہ شمالی زون میں مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن میں زمین اور تعمیرات کے معاوضہ جات کے بقایا جات کی ادائیگی کے منصوبے کی منظوری د ی گئی ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ضلع میر پور میں تعمیر آر سی سی پل کھوکھراں ڈھل محمود رائے پور،۔تعمیر آر سی سی پی بر نالہ پلنگی اورتعمیر آر سی سی پل ریڑہ بازار ضلع باغ کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔ راٹھور*

متعلقہ عنوان :