مقبوضہ کشمیر ،ْ شہید افصل گورو کے بیٹے اور برہان مظفر کے بھائی نے 12ویں کا امتحان امتیازی نمبروں کے ساتھ پاس کر لیا

جمعرات 11 جنوری 2018 20:43

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں شہید محمد افضل گورو کے بیٹے غالب نے بارھویں جماعت کا امتحان امتیازی نمبروں کے ساتھ پاس کر لیا ہے۔غالب افضل نے بورڑ آف سکول ایجوکیشن سرینگر کے تحت ہونے والے بارھویں کے امتحان میں کل 500 میں سے 441 نمبر حاصل کیے ہیں ،ْ دوستوں، رشتہ داروں اور جاننے والوں نے غالب کو سوشل میڈیا پر اس شاندار کامیابی پر خوب سراہا ،ْ غالب نے سرینگر سے شائع ہونے والے ایک انگریزی روز نامے کو بتایا کہ خوشی کے اس موقع پر اسے اپنے شہید والد بہت یاد آرہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کے والد اس وقت زندہ ہوتے تو پڑھائی میں شاندار کامیابی دیکھ کر بہت خوش ہوتے۔ یا درہے کہ محمد افصل گورو کو بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے ایک جھوٹے مقدمے میں 9 فروری 2013 ء کو نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دیکر جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ممتاز نوجوان رہنما برہان مظفر وانی شہید کے بھائی نوید مظفر نے بھی 12جماعت کا امتحان پاس کر لیا ہے ۔

انہوں نے 500 میں سے 387 نمبر حاصل کیے ہیں۔بھارتی فوجیوں نی برہان وانی کو8 جولائی 2016 ء کو جبکہ ان کے دوسرے بھائی خالد مظفر وانی کو 15 اپریل 2015 ء کو ترال میں ایک کارروائی کے دوران شہید کر دیا تھا۔نوید مظفر ، برہان اور خالد کے والد ہائیر سیکنڈری سکول کے پرنسپل اور ان کی والدہ سائنس پوسٹ گریجویٹ ہیں۔

متعلقہ عنوان :