بھارتی پولیس نے یاسین ملک کو احتجاجی مظاہرے کے دوران گرفتارکرلیا

جمعہ 19 جنوری 2018 17:47

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سرینگر میں بھارتی آرمی چیف کے کشمیر مخالف حالیہ بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسین ملک سرینگر کے علاقے مائسمہ میں بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کے حالیہ کشمیر مخالف بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کر رہے تھے ۔ تاہم بھارتی پولیس نے انہیں گرفتارکرلیا۔واضح رہے کہ جنرل راوت نے حال ہی میں کہاتھا کہ کشمیری جو مانگ رہے ہیں انہیں وہ نہیں دیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :