کنٹرول لائن پر بھارت افواج نے معصوم بچوں ،طالب علموں کو نشانہ بنا کر سماھنی اور دیگر علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کر رہا ہے ‘بھارت اپنے بزدالانہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا

چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم کی بات چیت

ہفتہ 20 جنوری 2018 21:11

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارت افواج نے معصوم بچوں ،طالب علموں کو نشانہ بنا کر سماھنی اور دیگر علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کر رہا ہے ۔بھارت اپنے بزدالانہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا ۔

کنٹرول لائن کی خلاف ورزی اور مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر کے بھارت نے اپنا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے دیکھا دیا ۔عالمی برادری بھارت کی اس ہٹ دھرمی پر کیوں خاموش ہے ۔بھارتی بزدل افواج آئے روز کنٹرول لائن میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے بے گناہ معصوم بچوں کی جان لے رہی ہے۔اقوام متحدہ اور عالمی برادری اس بات کا فوری نوٹس لے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ختم کرنے کے لیے بھارت نے اپنی لاکھوں کی تعداد میں افواج کشمیر میں مسلط کر رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

اور کشمیریوں کو مسلسل کچل رہا ہے ۔تاجر برادری بھارت کی اس ہٹ دھرمی پر شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں ۔عالمی برادری بھارتی افواج کو لگام دے اور بھارت اپنی افواج کو فوری کشمیر چھوڑنے کا حکم دے ۔