مقبوضہ کشمیر : ہیرانگر میںکم سن بچی کی زیادتی اور قتل کے خلاف راجوری میں طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 23 جنوری 2018 19:24

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے ضلع راجوری میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء نے ضلع کٹھوعہ میں ایک کم بچی کی زیادتی اور قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندو اکثریت والے علاقے ہیرا نگر میں آٹھ سالہ آصفہ کو چند روز قبل زیادتی کے بعد قتل کیا گیاتھا اور اس کی لاش ایک جنگل میں پائی گئی تھی۔

لڑکیوںسمیت کالج کے طلباء ادارے کے گیٹ پر جمع ہوئے اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھاتے ہوئے احتجاجی ریلی نکالی۔ احتجاجی طلباء نے کٹھ پتلی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کم سن بچی کے اغوا اور قتل کے کیس سے نمٹنے والے حکام کے کام پر سوال اٹھایا۔انہوں نے اس گھنائو نی جرم میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :