بھارتی فوجیوں نے شوپیان میں تین نوجوانوں کو شہید ،دو لڑکیوں سمیت متعدد افرادکو زخمی کردیا

بدھ 24 جنوری 2018 22:01

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیان میں ایک کم سن لڑکے سمیت تین نوجوانوں کو شہید اور دو لڑکیوں سمیت متعدد افرادکو شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو ضلع کے علاقے چائی گنڈ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا گیا ۔ شہید لڑکے کی شناخت شاکر احمد میر کے طور پر ہوئی ہے اور وہ قلم پورہ شوپیان کا رہائشی ہے۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں مجاہدین اور فوج کے درمیان ایک جھڑپ بھی جاری ہے۔زخمی لڑکیوں کی شناخت سمیع جان اور سبرینہ کے طور پر ہوئی ہے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میںبھارتی فورسز کاآپریشن جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :