اسلام گڑھ اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8گھنٹے سے تجاوز کر گیا

لوڈ شیڈنگ سے تاجر براری خستہ حالی کا شکار‘ فورس لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کا مطالبہ

اتوار 28 جنوری 2018 21:23

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) اسلام گڑھ اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔لوڈ شیڈنگ سے تاجر براری خستہ حالی کا شکار،دوسری جانب تمام مکاتب فکر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے براہ راست متاثر ہونے لگے۔حکومت سے فوری لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ اور گردونواح کے علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔

کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہونے لگے،تاجر برادری فاقہ کشیوں پر مجبور ہونے لگی۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے طالبعلموں کو بھی امتخانات کی تیاری میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔اہلیان علاقہ نے حکومت اور محکمہ سے فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :