شاہ غلام قادر نے انتخابی وعدوں کے نام پر لیسواہ کی عوام کیساتھ دھوکہ کیا‘ لیسواہ کے عوام آج ڈیڑھ سال بعد ہی حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں‘ لیسواہ کے عوام کیساتھ ن لیگ اور شاہ غلام قادر ایک بھی وعدہ پورا نہیں کر سکے

پاکستان پیپلز پارٹی نیلم کے سینئر رہنما، صدر بلاول بھٹو فورس متحدہ عرب امارات سردار محمد صادق کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 28 جنوری 2018 21:24

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نیلم کے سینئر رہنما، صدر بلاول بھٹو فورس متحدہ عرب امارات سردار محمد صادق نے کہا ہے کہ شاہ غلام قادر نے انتخابی وعدوں کے نام پر لیسواہ کی عوام کیساتھ دھوکہ کیا، لیسواہ کے عوام آج ڈیڑھ سال بعد ہی حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں، لیسواہ کے عوام کیساتھ ن لیگ اور شاہ غلام قادر ایک بھی وعدہ پورا نہیں کر سکے، شاہ غلام قادر نے نیلم کے عوام کو جھانسہ دیا کہ میں وزیراعظم بن کر نیلم کے بنیادی عوامی مسائل حل کراونگا، درجنوں سیاسی کارکنوں کو صوابدیدی عہدوں پر تعینات کرنے کے وعدے کیے، اور قرآن پر لوگوں سے حلف لیکر ووٹ حاصل کیے، لیسواہ کے عوام نے حکومت سے مایوس ہو کر اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کی تعمیر شروع کر دی ہے، جو ن لیگ کی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نیکہاکہ لیسواہ کے عوام سے کچھ نام نہاد کھڑپینچوں نے شاہ غلام قادر سے بھاری رقم بٹور کر لوگوں کو دھوکے دیکر ووٹ حاصل کیے، جن کی جلد فہرست منظر عام پر لاونگا، پاکستان پیپلزپارٹی نے اسی لیسواہ میں اپنے دور حکومت میں تین کلومیٹر سڑک، تین پرائمری سکولز اور ایک ہائیر سیکنڈری سکول دیا، آج اسی لیسواہ میں ن لیگ نے عوام کو اتنا مایوس کیا کہ لوگ سڑک بھی اپنی مدد آپ کے تحت بنوا رہے ہیں، لیسواہ سے ہمیشہ پیپلزپارٹی کامیاب ہوتی رہی جبکہ اس بار پہلی مرتبہ مسلم لیگ ن نے لیسواہ سے کامیابی لی مگر عوام کو سخت مایوس کیا، جس کے نتیجہ میں آج لوگ اپنی مدد آپ کے تحت سڑک بنا کر اپنے لیے سہولت بنا رہے ہیں، ایسے حالات سے واضح ہوتا ہے کہ مسلم لیگی حکومت نیلم میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور انشاء الل? جلد نیلم سے شاہ غلام قادر کی بیدخلی کے لیے عوامی تحریک اٹھے گی، جو شاہ جی کے لیے عبرت کا مقام بنے گی۔